Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Payam Le Ke Jo Aayi Saba Madine Se

پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے

Urdu Kalam
مطلع
پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے
مریض عشق کی لائی دوا مدینے سے
سنو تو غور سے آئی صدا مدینے سے
قریں ہے رحمت و فضل خدا مدینے سے
ملے ہمارے بھی دل کو جلا مدینے سے
کہ مہر و ماہ نے پائی ضیا مدینے سے
تمہاری ایک جھلک نے کیا اسے دلکش
فروغ حسن نے پایا شہا مدینے سے
تمام شاہ و گدا پل رہے ہیں اس در سے
ملی جہان کو روزی سدا مدینے سے
جو آیا لے کے گیا کون لوٹا خالی ہاتھ
بتادے کوئی سنا ہو جو ’’لا‘‘ مدینے سے
بتادے کوئی کسی اور سے بھی کچھ پایا
جسے ملا جو ملا وہ ملا مدینے سے
وہ آیا خلد میں جو آگیا مدینے میں
گیا وہ خلد سے جو چل دیا مدینے سے
نہ چین پائے گا یہ غم زدہ کسی صورت
مریض غم کو ملے گی شفاعت مدینے سے
لگاؤ دل کو نہ دنیا میں ہر کسی شے سے
تعلق اپنا ہو کعبے سے یا مدینے سے
گدا کی راہ جہاں دیکھیں پھر نور کیوں ہو
نوا سے پہلے ملے بے نوا مدینے سے
چمن کے پھول کھلے مردہ دل بھی جی اٹھے
نسیم خلد سے آئی ہے یا مدینے سے
کرے گی مردوں کو زندہ یہ تشنوں کو سیراب
وہ دیکھوں اٹھی کرم کی گھٹا مدینے سے
مدینہ چشمۂ آب حیات ہے یارو
چلو ہمیشہ کی لے لو بقا مدینے سے
فضائے خلد کے قرباں مگر وہ بات کہاں
مل آئیں حضرت رضواں ذرا مدینے سے
ہمارے دل کو تو بھایا ہے طیبہ ہی زاہد
تمہیں ہے مکہ تو ہوگا سوا مدینے سے
چلے جو طیبہ سے مسلم تو خلد میں پہنچے
کہ سیدھا خلد کا ہے راستہ مدینے سے
تم ایک آن میں آئے گئے تمہارے لئے
دوگام بھی نہیں عرش علا مدینے سے
تمہارے قدموں پہ سر صدقے جاں فدا ہو جائے
نہ لائے پھر مجھے میرا خدا مدینے سے
ترے حبیب کا پیارا چمن کیا برباد
الہٰی! نکلے یہ نجدی بلا مدینے سے
ترے نصیب کا نورؔی ملے گا تجھ کو بھی
لے آئے حصہ یہ شاہ و گدا مدینے سے
مقطع
سامانِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof Musakkan
Arkaan مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فِعْلن
Radif مدینے سے
Zameen بحر: مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن؛ ردیف: مدینے سے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 43
Writer Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book Saman-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

شفاعت

Shafaat

قیامت میں بخشش کے لیے سفارش

92 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

بزرگی، مہربانی اور عطا

42 Kalam
Dictionary