Naat
Peeron Ke Aap Peer Hain Ya Ghaus Almadad
پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد
Urdu Kalam
مطلع
پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد
اہل صفا کے میر ہیں یا غوث المدد
رنج و الم کثیر ہیں یا غوث المدد
ہم عاجز و اسیر ہیں یا غوث المدد
ہم کیسے جی رہے ہیں یہ تم سے کیا کہیں
ہم ہیں الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
تیرِ نظر سے پھیر دو سارے الم کے تیر
کیا یہ الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
تیرے ہی ہاتھ لاج ہے یا پیر دستگیر
ہم تجھ سے دستگیر ہیں یا غوث المدد
اِدْفَعْ شَرَارَ الشَرْ یَا غَوْثَنَا الْاَبَرْ
شر کے شرر خطیر ہیں یا غوث المدد
کس دل سے ہو بیانِ بے داد ظالماں
ظالم بڑے شریر ہیں یا غوث المدد
اہلِ صفا نے پائی ہے تم سے رہِ صفا
سب تم سے مستنیر ہیں یا غوث المدد
صدقہ رسولِ پاک کا جھولی میں ڈال دو
ہم قادری فقیر ہیں یا غوث المدد
مقطع
دل کی سنائے اخترؔؔ دل کی زبان میں
کہتے یہ بہتے نیر ہیں یا غوث المدد
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Muzare Musamman Akhrab Makfoof Mahzoof
Arkaan
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
Radif
ہیں یا غوث المدد
Zameen
بحر: مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف؛ ردیف: ہیں یا غوث المدد
Sanf
منقبت
Script
Urdu
Total Misra
20
Writer
Taj-ush-Shariah Mufti Akhtar Raza Qadri Azhari
Book
Safina-e-Bakhshish