Naat
Sab Ka Paida Karne Wala Maula Mera Maula Mera Maula
سب کا پیدا کرنے والا مولا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
Urdu Kalam
مطلع
سب کا پیدا کرنے والا مولا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب سے افضل سے اعلیٰ میرا مولیٰ میرا مولیٰ
جگ کا خالق سب کا مالک وہ ہی باقی، باقی ہالک
سچا مالک سچا آقا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب کو وہ ہی دے روزی نعمت اس کی دولت اس کی
رازق داتا پالن ہارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
ہم سب اس کے عاجز بندے وہ ہی پالے وہ ہی مارے
خوبی والا سب سے نیارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
اول آخر غائب حاضر اس کو روشن اس پہ ظاہر
عالم دانا واقف کل کا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
عزت والا، حکمت والا، نعمت والا، رحمت والا
میرا پیارا میرا آقا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
مقطع
طاعت سجدہ اس کا حق ہے اس کو پوجو وہ ہی رب ہے
اللہ اللہ اللہ اللہ میرا مولیٰ میرا مولیٰ
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hindi Mutaqarib Musaddas Muzaaf
Arkaan
فعول فعْل فعولن فعول فعلن فع
Radif
میرا مولی میرا مولی
Zameen
بحر: بحر ہندی/ متقارب مسدس مضاعف؛ ردیف: میرا مولی میرا مولی
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
14
Writer
Naeemuddin Muradabadi
Book
Riyaz-e-Naeem