Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Sambhal Ja Ae Dil Muztar Madina Aane Wala Hai

سنبھل جا اے دل مضطر مدینہ آنے والا ہے

Urdu Kalam
مطلع
سنبھل جا اے دل مضطر مدینہ آنے والا ہے
لُٹا اے چشمِ تر گوھر مدینہ آنے والا ہے
قدم بن جائے میرا سر مدینہ آنے والا ہے
بچھوں رہ میں نظر بن کر مدینہ آنے والا ہے
جو دیکھے ان کا نقش پا خدا سے وہ نظر مانگوں
چراغِ دل چلوں لے کر مدینہ آنے والا ہے
کرم ان کا چلا یوں دل سے کہتا راہِ طیبہ میں
دلِ مضطر تسلی کر مدینہ آنے والا ہے
مدینہ کی نچھاور ہیں یہ میرا دل مری آنکھیں
نچھاور ہوں مدینہ پر مدینہ آنے والا ہے
الٰہی میں طلب گارِ فنا ہوں خاک طیبہ میں
الٰہی کر نثارِ در مدینہ آنے والا ہے
مدینہ کو چلا میں بے نیازِ رہبرِ منزل
رہِ طیبہ ہے خود رہبر مدینہ آنے والا ہے
مجھے کھینچے لئے جاتا ہے شوقِ کوچۂ جاناں
کھنچا جاتا ہوں میں یکسر مدینہ آنے والا ہے
وہ چمکا گنبد خضریٰ وہ شہر پُر ضیاء آیا
ڈھلے اب نور میں پیکر مدینہ آنے والا ہے
جہاں سے بے خبر ہو کر چلو خلدِ مدینہ میں
چلو اب ہوش کی پی کر مدینہ آنے والا ہے
مدینے میں کھلے بابِ حیاتِ نو بطرزِ نو
بدل ڈالو کہن دفتر مدینہ آنے والا ہے
ذرا اے مرکبِ عمر رواں چل برق کی صورت
دکھا پرواز کے جوہر مدینہ آنے والا ہے
طلب گارِ مدینہ تک مدینہ خود ہی آجائے
تو دنیا سے کنارہ کر مدینہ آنے والا ہے
مدینہ آگیا اب دیر کیا ہے صرف اتنی سی
تو خالی کر یہ دل کا گھر مدینہ آنے والا ہے
فلک شاید زمیں پر رہ گیا خاکِ گزر بن کر
بچھے ہیں راہ میں اختر مدینہ آنے والا ہے
فضائیں مہکی مہکی ہیں ہوائیں بھینی بھینی ہیں
بسی ہے کیسی مشک تر مدینہ آنے والا ہے
قمر آیا ہے شاید ان کے تلووں کی ضیاء لینے
بچھا ہے چاند کا بستر مدینہ آنے والا ہے
محمد(ﷺ) کے گدا کچھ فرش والے ہی نہیں دیکھو
وہ آتا ہے شہِ خاور مدینہ آنے والا ہے
مقطع
غبارِ راہِ انور کس قدر پرنور ہے اخترؔ
تنی ہے نور کی چادر مدینہ آنے والا ہے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif مدینہ آنے والا ہے
Zameen بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: مدینہ آنے والا ہے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 38
Writer Taj-ush-Shariah Mufti Akhtar Raza Qadri Azhari
Book Safina-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

فرش

Farsh

زمین یا عالمِ ارضی

68 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

گنبد

Gumbad

گول چھت؛ یہاں گنبدِ خضرا مراد ہے

58 Kalam
Dictionary

مضطر

Muztar

بے قرار اور سخت مجبور

24 Kalam
Dictionary

کرم

Karam

مہربانی اور بخشش

280 Kalam
Dictionary