Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Sar sooye rauza jhuka phir tujh ko kya

سر سوئے روضہ جھکا پھر تجھ کو کیا

Urdu Kalam
مطلع
سر سوئے روضہ جھکا پھر تجھ کو کیا
دل تھا ساجد نَجْدِیا پھر تجھ کو کیا
بیٹھتے اُٹھتے مدد کے واسطے
یا رسول اللہ کہا پھر تجھ کو کیا
یا غَرض سے چھٹ کے محض ذکر کو
نامِ پاک اُن کا جپا پھر تجھ کو کیا
بے خودی میں سجدۂ در یا طواف
جو کیا اچھا کیا پھر تجھ کو کیا
ان کو تَمْلِیک مَلِیْکُ الْمُلْکْ سے
مالکِ عالَم کہا پھر تجھ کو کیا
ان کے نامِ پاک پر دل جان و مال
نَجْدِیا سب تج دیا پھر تجھ کو کیا
یٰعِبَادِی کہہ کے ہم کو شاہ نے
اپنا بندہ کر لیا پھر تجھ کو کیا
دیو کے بندوں سے کب ہے یہ خطاب
تو نہ اُن کا ہے نہ تھا پھر تجھ کو کیا
لَا یَعُوْدُوْنْ آگے ہو گا بھی نہیں
تو الگ ہے دائما پھر تجھ کو کیا
دشتِ گِرد و پیشِ طَیبہ کا ادب
مکہ سا تھا یا سِوا پھر تجھ کو کیا
نَجدی مرتا ہے کہ کیوں تعظیم کی
یہ ہمارا دین تھا پھر تجھ کو کیا
دیو تجھ سے خوش ہے پھر ہم کیاکریں
ہم سے راضی ہے خدا پھر تجھ کو کیا
دیو کے بندوں سے ہم کو کیا غرض
ہم ہیں عبدِ مُصطَفیٰ پھر تجھ کو کیا
مقطع
تیری دوزخ سے تو کچھ چھینا نہیں
خُلد میں پہنچا رضاؔ پھر تجھ کو کیا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Radif ا
Total Ashaar 14
Total Misra 28
Writer Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish