Naat
Sar Woh Hai Jo Kate Islam Ki Khidmat Keelye
سر وہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کیلئے
Urdu Kalam
مطلع
معروضہ ببارگاہ سید الشہدا امام الاولیاہ حضرت حسین
سر وہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کیلئے
آبرو وہ جو گمُے دین کی عظمت کیلئے
جو کہ ہے دل سے جگر پارہ زہرہ پہ نثار
خلد ہے اس کیلئے اور وہ جنت کیلئے
ناؤ ہیں آلِ نبیﷺ نجم ہیں اصحاب رسولﷺ
لِلّٰہِ الحمد کہ مژدہ ہے یہ امت کیلئے
ہر دَنی چیز ہوا کرتی ہے اعلیٰ پہ نثار
جسم ہے جاں کیلئے جان ہے عترت کیلئے
کیوں جھکے سامنے دنی کے وہ ذاتِ عالیٰ
جس کا ہر نقش قدم قبلہ ہو امت کیلئے
نو نہالِ چمن مصطفوی ﷺ مرتضوی
جسے قدرت نے چنا زینتِ جنت کیلئے
جو کہ آغوشِ پیمبر میں پھلا پھولا تھا
کربلا میں وہ کٹا دیں کی حفاظت کیلئے
ہاشمی باغ ہوا ہاشمی خون سے سیراب
باغِ زہرہ کٹا اس باغ کی نُزہت کیلئے
استقامت پہ فدا ہیں تیری اے دستِ حسین
نہ گیا ہاتھ میں بے دین کی بیعت کیلئے
اس دو گانہ پر فدا ساری نمازیں جس میں
دھار حلقوم پہ سر خم ہو عبادت کیلئے
کھل گیا اس سے ، گر حق پر نہ ہوتے اصحاب
دستِ حسنین نہ بڑھتا کبھی بیعت کیلئے
سالکؔ اصحاب تو نورانی ہیں اور آل ہے نور
مقطع
نور کو نور ہی لاحق تھا معیّت کیلئے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Jadeed Musaddas Salim
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن مستفعلن
Radif
کیلئے
Zameen
بحر: جدید مسدس سالم؛ ردیف: کیلئے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
25
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik