Naat
Wahi Rab Hai Jis Ne Tujh Ko Hama Tan Karam Banaya
وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
Urdu Kalam
مطلع
وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو ترا آستاں بتایا تجھے حمد ہے خدایا
تمہیں حاکم برا تمہیں قاسم عطایا
تمہیں دافع بلایا تمہیں شافع خطایا کوئی تم سا کون آیا
وہ کنواری پاک مریم وہ نَفَخْتُ فیہ کادم
ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا وہی سب سے افضل ایا
یہی بولے سدرہ والے چمن جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھال ڈالے ترے پایہ کانہ پایا تجھے یک نے یک بنایا
فَاِاَفَرَغْتَ فَانْصَبْ یہ ملا ہے تم کو منصب
جو گدا بنا چکے اب اٹھو وقت بخشش آیا کرو قسمت عطایا
وَاِلَی الْاِ فَارْغَبْ کرو عرض سب کے مطلب
کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب کرو ان پر اپنا سایا بنو شافعِ خطایا
ارے اے خدا کے بندو! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو
مرے پاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خُدایا نہ کوئی گیا نہ آیا
ہمیں اے رضؔا ترے دل کا پتا چلا بہ مشکل
درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا یہ نہ پوچھ کیسا پایا
کبھی خندہ زیر لب ہے کبھی گریہ ساری شب ہے
کبھی غم کبھی طرف ہے نہ سبب سمجھ میں آیا نہ اسی نے کچھ بتایا
کبھی خاک پر پڑا ہے سر چرخ زیرِپا ہے
کبھی پیش در کھڑا ہے سر بندگی جھکایا تو قدم میں عرش پایا
کبھی وہ تپک کہ آتش کبھی وہ ٹپک کہ بارش
کبھی وہ ہجو م نالِش کوئی جانے ابر چھایا بڑی جوششوں سے آیا
کبھی وہ چہک کہ بلبل کبھ وہ مہک کہ خود گل
کبھی زندگی کے ارماں کبھی مرگ نو کا خواہاں
وہ جیا کہ مرگ قرباں وہ مواکہ زیست لایا کہے روح ہاں جلایا
کبھی گم کبھی عیاں ہے کبھی سرد گہ تپاں ہے
کبھی زیر لب فغاں ہے کبھی چپ کہ دم نہ تھایا رُک کام جاں دکھایا
یہ تصوراتِ باطل ترے آگے کیا ہیں مشکل
مقطع
تری قدرتیں ہیں کامل انہیں راست کر خدایا میں انہیں شفیع لایا
حدائقِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mashkool
Arkaan
فَعِلات فاعلاتن فَعِلات فاعلاتن
Radif
بے ردیف
Zameen
بحر: رمل مثمن مشکول؛ ردیف: بے ردیف
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
30
Writer
Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book
Hadaiq-e-Bakhshish