Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Woh Soo-e-Lala Zaar Phirte Hain

وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں

Urdu Kalam
مطلع
وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں
جو تِرے در سے یار پھرتے ہیں
در بہ در یوں ہی خوار پھرتے ہیں
آہ کل عیش تو کیے ہم نے
آج وہ بے قرار پھرتے ہیں
ان کے ایما سے دونوں باگوں پر
خیلِ لیل و نہار پھرتے ہیں
ہر چراغِ مزار پر قدسی
کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں
اُس گلی کا گدا ہوں میں جس میں
مانگتے تاج دار پھرتے ہیں
جان ہیں جان کیا نظر آئے
کیوں عدو گردِ غار پھرتے ہیں
لاکھوں قدسی ہیں کامِ خدمت پر
لاکھوں گردِ مزار پھرتے ہیں
وردیاں بولتے ہیں ہرکارے
پہرہ دیتے سوار پھرتے ہیں
رکھیے جیسے ہیں خانہ زاد ہیں ہم
مول کے عیب دار پھرتے ہیں
ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں
پانچ جاتے ہیں چار پھرتے ہیں
بائیں رستے نہ جا مسافر سن
مال ہے راہ مار پھرتے ہیں
جاگ سنسان بَن ہے رات آئی
گرگ بہرِ شکار پھرتے ہیں
نفس یہ کوئی چال ہے ظالم
جیسے خاصے بِجار پھرتے ہیں
کوئی کیوں پوچھے تیری بات رؔضا
تجھ سے کتّے ہزار پھرتے ہیں
مقطع
(حدائقِ بخشش)

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Khafeef Musaddas Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan فاعلاتن مفاعلن فِعْلن
Radif پھرتے ہیں
Zameen بحر: خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: پھرتے ہیں
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 31
Writer Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book Hadaiq-e-Barakat
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

3 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

پاکیزہ آسمانی مخلوق یا فرشتہ

12 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

تاج والا؛ عظیم بادشاہ

22 Kalam
Dictionary