Naat
Ya Khuda Har Dam Nigah Mein Un Ka Kashana Rahe
یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا کاشانہ رہے
Urdu Kalam
مطلع
یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا کاشانہ رہے
دونوں عالم میں خیال روئے جانانہ رہے
اے عرب کے چاند تیرے ذرے کا ذرہ ہوں میں
تا ابد پر نور میرے دل کا کاشانہ رہے
کیوں معطر ہو نہ خوشبو سے دوعا لم کا دماغ
پنجۂ قدرت ترے گیسو کا جب شانہ رہے
جس مکاں کی اپنی پائے پاک سے عزت بڑھائیں
کیوں نہ سب امراض کا وہ گھر شفا خانہ رہے
زندگی میں بعد مردن انکے نام پاک سے
یا خدا آباد میرے دل کا ویرانہ ہے
عین ایماں ہے یہی اور ہے ہر اک مومن پہ فرض
ان کے نام پاک کا دنیا میں مستانہ رہے
در دلب مصرع ہو یہ جب سیر ہوں پیاسے ترے
ساقی ِکو ثر ترا آباد میخانہ رہے
مست ان کے جھومتے ہیں جوش میں کہتے ہوئے
ساقی ِکو ثر ترا آباد میخانہ رہے
کیوں جلائے نارو دوزخ اس کو اے شمعِ ہدیٰ
جو فدا دنیا میں تم پر مثل پروانہ رہے
محو نظارہ رہیں تا حشر آنکھیں یا خدا
اور دلِ وحشی رُخ و گیسو کا دیوانہ رہے
کر بلند ایسا علم اسلام کا اے شاہ دیں
مسجدیں آباد ہوں ویران بُت خانہ رہے
ہے جمیل قادری کےوردلب نعت نبی
بعد مردن بھی لحد میں ذکر جانا نہ رہے
مقطع
قبالۂ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif
رہے
Zameen
بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: رہے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
25
Writer
Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book
Qabala-e-Bakhshish