Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Yeh Dil Arsh Azam Bana Chaahtaa Hai

یہ دل عرش اعظم بنا چاہتا ہے

Urdu Kalam
مطلع
یہ دل عرش اعظم بنا چاہتا ہے
گھر اِس میں نبی کا ہوا چاہتا ہے
نہ پوچھو کہ بندے تو کیا چاہتا ہے
فقط اک تمہاری رضا چاہتا ہے
عجب کیا جو انس وملائک ہیں شیدا
تمہیں تو تمہارا خدا چاہتا ہے
غلاموں پہ کیوں کہ نہ تیرا کرم ہو
تو دشمن کا بھی کب برا چاہتاہے
سبھی کی نظر ہے ترے دامنوں پر
ہر اک انکی ٹھنڈی ہوا چاہتا ہے
خدا کی رضا کا ہے ہر ا یک طالب
خدا تیرا تیری رضا چاہتا ہے
نہ کیوں دونوں عالم بنیں اس کے منگتا
عرب والا سب کا بھلا چاہتا
ہر اک پیش خالق از ل سے ابد تک
وسیلہ اسی ذات کا چاہتا ہے
عجب پیار مژدہ ہے یُحْبِبْکُمُ اللہ
کہ بندوں کو ان کے خدا چاہتا ہے
کنارہ بہت دور کشتی شکستہ
معاصی کا دریا چڑھا چاہتا ہے
خدا را خبر لو کہ کوہ ِگناہاں
سرِنا تواں پر گرا چاہتا ہے
عطا اس کو ہوتی ہے فی الفور صحت
جو اس در سے آکر دوا چاہتا ہے
نہ دنیا کی خواہش نہ جنت کا طالب
فقط اک تمہاری رضا چاہتا ہے
رہے و رد دنیا میں نام مبارک
قیامت میں ظل لوا چاہتا ہے
سہارا لگانا خدائے غریباں
کہ اب غرق بیڑا ہوا چاہتا ہے
خدارا بلالو کہ بندہ تمہارا
مدینے کی آب و ہوا چاہتا ہے
مدینے پہنچ کر دعا یہ کروں گا
کہ بندہ یہیں پہ مرا چاہتا ہے
دم نزع للہ صورت دکھا دو
کہ دنیا سے بندہ اٹھا چاہتا ہے
غلاموں کی قبروں کو پرنور کردو
کہ بندوں کا اب دم گھٹا چاہتا ہے
نکیرین پردہ اٹھا کہ یہ کہہ دو
کہ بندہ تمہیں دیکھنا چاہتا ہے
فرشتو! مرا حال دیکھے تو جاؤ
مدینے سے پردہ اٹھا چاہتا ہے
مُنادی پکارے گا روز قیامت
کہ دربار رحمت کھلا چاہتا ہے
فترضیٰ ہے شاہد کہ روز قیامت
وہی ہوگا جو مصطفیٰ چاہتا ہے
تو ہو پہلے بندہ حبیب خدا کا
اگر بندۂ حق بنا چاہتا ہے
جمیل اپنی جھولی بہت جلد پھیلا
کہ طیبہ سے صدقہ ملا چاہتا ہے
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Arkaan فعولن فعولن فعولن فعولن
Radif چاہتا ہے
Zameen بحر: متقارب مثمن سالم؛ ردیف: چاہتا ہے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 51
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

وسیلہ

Waseela

قرب یا مدد حاصل کرنے کا ذریعہ

28 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

کرم

Karam

مہربانی اور بخشش

280 Kalam
Dictionary