Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Zaban Piraas Liye Salli Ali Be Ikhtiyar Aaya

زباں پراس لئے صلّ علیٰ بے اختیار آیا

Urdu Kalam
مطلع
زباں پراس لئے صلّ علیٰ بے اختیار آیا
کہ دل میں نام پاک سیّدِعالی وقار آیا
تصور میں مِرے محبوب کا پیارا دیار آیا
جہاں میں جس گھڑی وہ رحمتِ پروردگار آیا
منادی، مژدۂ آمد، دوعالم میں پکار آیا
غریبی جی اُٹھی، لیجئے غریبوں کا وہ ہار آیا
زمین سے عرش تک اِک دھوم ہے تشریف لانے پر
سلاطیں سر بسجدہ ہوں گے جس کے آستانے پر
دوعالم کا وہ ملجا اور ماویٰ شہرِ یار آیا
نہ میں دوزخ سے خائف ہوں نہ خواہاں ہوں میں جنّت کا
سِوا محبوب کہ کیا چاہے، دیوانہ محبّت کا
اُسے تو مِل گیا سب کچھ جو مولا کا دیار آیا
مٹائے ہوش بھی اُن کی محبت میں فنا ہو کر
فِدا لاکھوں خرد ایسے جنونِ ہوش پرور پر
کہ فوراً سر بسجدہ ہوگیا جب کوئے یارآیا
جہنّم کی تپش سے سینۂ گُستاخ بریاں ہے
عداوت سے وہ سوزاں اور ہیبت سے وہ لرزاں ہے
کہ اُس کو ’’یا رسول اللہ ‘‘سُنتے ہی بُخار آیا
تمیزِ خیر و شر میں نفس امّارہ جو حائل تھا
وہ اپنی معصیت کی لذّتوں میں مست و غافل تھا
کُھلی اس وقت آنکھیں جس گھڑی روزِ شمار آیا
سرِ محشر عجب ہنگامۂ نفسی بپا دیکھا
ہر اِک کو اپنے اپنے فکر و غم میں مبتلا دیکھا
تلاشِ یار میں ہر اِک نفس با حال و زار آیا
سرِ محشر مِرے مولیٰ کی یہ شانِ جلالت ہے
محمد مصطفٰے ﷺ ہی کو شفاعت کی اجازت ہے
جو آیا ’’یا رسول اللہ‘‘ کی کرتا پُکار آیا
جلال رب، تلاش دوست، دل خائف کہاں جائے
پریشاں تھا کہ زیرِ عرش سجدے میں نظر آئے
بحمد اللہ دل کی بے قراری کو قرار آیا
سوا و چشم میں، پُرنور پیشانی پہ جو چمکے
وہ زُلفیں عنبریں، مشکیں، رُخِ انور کے وہ جلوے
کہ جن کے واسطے وَالَّیل آیا وَالنَّھار آیا
نمایاں ایک مَیں ہی ہوں گنہگارانِ امّت میں
مقطع
مِری قسمت ہی کُھل جائے جو محشر میں وہ فرما دیں
کہ وہ بُرہانؔ رضوی ایک میرا جاں نثار آیا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif آیا
Zameen بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: آیا
Sanf درود و سلام
Script Urdu
Total Misra 36
Writer Burhan-e-Millat Burhan-ul-Haq Jabal Puri
Book Jazbat-e-Burhan
Category Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

شفاعت

Shafaat

قیامت میں بخشش کے لیے سفارش

92 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

معصیت

Masiyat

گناہ اور نافرمانی

10 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

امت

Ummat

کسی نبی کی پیروی کرنے والی جماعت

51 Kalam
Dictionary