Naat
Kaisi Azmat Hai Muhammad Ki Khuda Ke Samne
کیسی عظمت ہے محمدﷺ کی خدا کے سامنے
Urdu Kalam
مطلع
کیسی عظمت ہے محمدﷺ کی خدا کے سامنے
ہیچ ہیں سب عظمتیں خیر الوریٰ کے سامنے
اِک خدا کا نور تھا اور کن کے فرمانے کے بعد
پرتوِ نورِ خدا تھا بس خدا کے سامنے
نور اگلوں کے جو چمکے وہ چمک کر رہ گئے
مطلعِ انوارِ حق، شمس الضحیٰ کے سامنے
طُور پر موسیٰ گِرے لائے تجلّی کی نہ تاب
اور محبوبِ خدا ہیں خُود خدا کے سامنے
نوح و ابراہیم و عیسیٰ دے چکے سب کو جواب
اب چلے ہیں شافعِ روزِ جزا کے سامنے
حشر کے دن نفسی نفسی کہہ رہا ہے ہر نبی
رحمۃ للعالمیں ہیں کبریا کے سامنے
کیا قلم تعریف لکھ سکتا ہے اس کی لوح پر
عرش پر کُرسی مِلی جس کو خدا کے سامنے
آفتاب روزِ محشر کا ہمیں کیا خوف ہو
سایۂ دامانِ محبوبِ خدا کے سامنے
بابِ خیبر ایک تِنکے کی طرح سے اُڑ گیا
حضرتِ خیبر شکن، شیرِ خدا کے سامنے
غوثِ اعظم کو دیا وہ مرتبہ اللہ نے
اولیاء ہیں سَرنگوں غوث الوریٰ کے سامنے
سر پہ ہے بار گنہہ حاضر ہیں پیشِ ذوالجلال
ہے نِدامت کے سِوا کیا غمزدہ کے سامنے
زندگی اپنی تو سب نذرِ معاصی ہوگئی
اب رکھا کیا ہے جو لے جائیں خدا کے سامنے
مقطع
عاقبت بُرہانؔ کی فیضِ رضا سے بن گئی
ہے یہی اپنا وسیلہ بس خدا کے سامنے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif
کے سامنے
Zameen
بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: کے سامنے
Sanf
حمد
Script
Urdu
Total Misra
26
Writer
Burhan-e-Millat Burhan-ul-Haq Jabal Puri
Book
Jazbat-e-Burhan