Naat
Karlo Maqbool Ya Rasool Allah
کرلو مقبول یا رسول اللہ
Urdu Kalam
مطلع
کرلو مقبول یا رسول اللہ
یہ مری التجا رسول اللہ
بانی ٔمجلس مبارک کو
دیجیے بہتر صلہ رسول اللہ
جتنے سنی شریک مجلس ہیں
سب پہ کردو عطا رسو ل اللہ
آپ کے آستاں کے بندے ہیں
بخش دو ہر خطا رسول اللہ
ہر مصیبت میں کیجیے امداد
جب پکاریں کہ یا رسول اللہ
اُس کی فوراً مردا برآئی
جس نے دل سے کہا رسول اللہ
قبر میں حشرونشر و میزاں پر
ہر الم سے بچا رسول اللہ
خلد میں اپنے ساتھ لے لینا
اپنے بندوں کو یا رسول اللہ
تیرے بندے لگائے بیٹھے ہیں
تیرا ہی آسرا رسول اللہ
پیرو مرشد مرے جناب رضا
اُن پہ سایہ ترا رسول اللہ
ان کی اولاد سب پھلے پھولے
حشر تک دائما رسول اللہ
حامدو مصطفیٰ رضا کے پھول
مہکیں تاحشر یا رسول اللہ
ان کی اولاد کا قیامت تک
رہے گلشن ہرا رسول اللہ
ان کے عدا پہ رکھ انہیں غالب
اور عزت بڑھا رسو ل اللہ
ان کے اعدا پہ قہر کی بارش
تا ابد دائما رسول اللہ
شادو آباد ان کے دوست رہیں
پھلیں پھولیں سدا رسول اللہ
نیچری گاندھوی وہابی سے
سنیوں کو بچا رسول اللہ
سب مریضان اہلسنت کو
دےدو کامل شفا رسول اللہ
اہلسنت کے ناتوانوں کو
کردو طاقت عطا رسول اللہ
ہر جگہ میرے والدین پہ ہو
رحم و فضل آپ کا رسول اللہ
میرے اہل و عیال پر رحمت
آپ کی دائما رسول اللہ
کریں احمد حمید اور حماد
حمد تیری سدا رسول اللہ
عمرو علم و عمل دوامی عیش
ان کو کیجیے عطا رسول اللہ
رنج و غم کی نہ دیکھیں شکل کبھی
تیری رحمت سے یا رسول اللہ
میرے احباب پر بھی فضل رہے
ہر گھڑی آپ کا رسول اللہ
غوث اعظم کا واسطہ ہو قبول
میری ہر التجا رسول اللہ
اپنے بندے جمیل رضوی کو
خاص بندہ رسول اللہ
مقطع
قبالۂ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Khafeef Musaddas Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن مفاعلن فِعْلن
Radif
اللہ
Zameen
بحر: خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: اللہ
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
55
Writer
Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book
Qabala-e-Bakhshish