Naat
Khila Mere Dil Ki Kali Ghaus Azam
کھلا میرے دل کی کلی غوث اعظم
Urdu Kalam
مطلع
کھلا میرے دل کی کلی غوث اعظم
مٹا قلب کے بے کلی غوث اعظم
مرے چاند میں صدقے آجا ادھر بھی
چمک اٹھے دل کی گلی غوث
ترے رب نے مالک کیا تیرے جد کو
ترے گھر سے دنیا پلی غوث اعظم
وہ ہے کون ایسا نہیں جس نے پایا
ترے در پہ دنیا ڈھلی غوث اعظم
کہا جس نے یا غوث اغثنی تو دم میں
ہر آئی مصیبت ٹلی غوث اعظم
نہیں کوئی بھی ایسا فریادی آقا
خبر جس کی تم نے نہ لی غوث اعظم
مری روزی مجھ کو عطا کردے آقا
ترے در سے دنیا نے لی غوث اعظم
نہ مانگوں میں تم سے تو پھر کس سے مانگوں
کہیں اور بھی ہے چلی غوث اعظم
صداگر یہاں میں نہ دوں تو کہاں دوں
کوئی اور بھی ہے گلی غوث اعظم
جو قسمت ہو میری بری اچھی کر دے
جو عادت ہو بد کر بھلی غوث اعظم
ترا مرتبہ اعلیٰ کیوں ہو نہ مولیٰ
تو ہے ابن مولیٰ علی غوث اعظم
قدم گردن اولیا پر ہے تیرا
ہے تو رب کا ایسا ولی غوث اعظم
جو ڈوبی تھی کشتی وہ دم میں نکالی
تجھے ایسی قدرت ملی غوث اعظم
ہمارا بھی بیڑا لگادو کنارے
تمہیں نا خدائی ملی غوث اعظم
تباہی سے ناؤ ہماری بچادو
ہوائے مخالف چلی غوث اعظم
تجھے تیرے جد سے انہیں تیرے رب سے
ہے علم خفی و جلی غوث اعظم
مرا حال تجھ پر ہے ظاہر کہ پتلی
تری لوح سے جا ملی غوث اعظم
خدا ہی کے جلوے نظر آئے جب بھی
تری چشم حق بیں کھلی غوث اعظم
فدا تم پہ ہو جائے نورؔی مضطر
یہ ہے اس کی خواہش دلی غوث اعظم
مقطع
سامانِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Khafeef Musaddas Salim
Arkaan
فاعلاتن مستفعلن فاعلاتن
Radif
غوث اعظم
Zameen
بحر: خفیف مسدس سالم؛ ردیف: غوث اعظم
Sanf
منقبت
Script
Urdu
Total Misra
39
Writer
Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book
Saman-e-Bakhshish