Naat
Is Mubarak Maan Pe Sadqa Kyun Na Ho Sab Ahl Deen
اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہو سب اہل دین
Urdu Kalam
مطلع
معروضہ ببارگاہ ام المؤمنین محبوبۂ محبوب رب العالمین عائشہ صدیقہ
اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہو سب اہل دین
جو ہو ام المؤمنین بنت امیر المؤمنین
جن کا پہلو ہو نبی کی آخری آرامگاہ
جن کے حجرے میں قیامت تک نبی ہوں جا گزیں
آستاں ان کا فرشتوں کی زیارت گاہ ہے
کیونکہ اس میں جلوہ فرما ہیں امام المرسلینﷺ
آپ کے دولت کدہ میں دولتِ دارین ہے
اس زمیں پر پھر نہ کیوں قرباں ہو عرش بریں
کیا مبارک نام ہے کیسا پیارا ہے لقب
عائشہ محبوبۂ محبوب رب العالمیں
آپ صدیقہ پدر صدیق اور شوہر نبیﷺ
میکہ و سسرال اعلیٰ آپ خود ہیں بہتریں
کیوں نہ ہو رتبہ تمہارا اہل ایماں میں بڑا
سب تو ہیں مومن مگر ہیں آپ ام المؤمنین
دی گواہی آپ کی عفت کی سورۂ نور نے
مدح کرتا ہے تیری عصمت کی قرآن مبین
ان کے بستر میں وحی آئے رسول اللہﷺ پر
اور سلامِ خادمانہ بھی کریں روح الامین
آپ کا علم و فقہ تحقیق قرآن و حدیث
دیکھ کر حیراں ہیں سارے صحابہ تابعین
ناز برداری تمہاری کیوں نہ فرماوے خدا
نازنینِ حق نبی ہیں تم نبی کی نازنین
آیۂ تطہیر میں ہے ان کی پاکی کا بیاں
ہیں یہ بیبی طاہرہ شوہر امام الطاہرین
سالکؔ خستہ تمہارا گو ہے نالائق مگر
مقطع
ماں برے بیٹے کو اپنے سے جدا کرتی نہیں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif
بے ردیف
Zameen
بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: بے ردیف
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
27
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik