Naat
Bahaaroon Ka Markaz Dayar-e-Madina Na Kyun Jannatein Is Pe Qurbaan Jaayein
بہاروں کا مرکز دیارِ مدینہ نہ کیوں جنّتیں اس پہ قربان جائیں
Urdu Kalam
مطلع
بہاروں کا مرکز دیارِ مدینہ نہ کیوں جنّتیں اس پہ قربان جائیں
ہیں فردوس برکف، گلستاں بداماں تمہاری گلی کی معطّر ہوائیں
ہے طٰہٰ جبیں اور والّلیل گیسو حسیں چشمِ مازَاغ، قوسین اَبرو
خدا کی قسم مرکزِ حسن ہے تو، جمالِ خدا کی ہیں مظہر ادائیں
جو بیمارِ رنج و اَلم ہو چکے ہیں، جونخچیرِ ظلم و ستم ہوچکے ہیں
جو مایوسِ لطف و کرم ہو چکے ہیں، درِ مصطفیٰﷺ پر نصیب آزمائیں
دیارِ محمدﷺ بہشتِ نظر ہے، مہک پاش و گل پوش ہر رہگذر ہے
مقدّس زمیں ہے مقدس سفر ہے، فرشتے نہ کیوں اپنی آنکھیں بچھائیں
وہ چُھپنے لگا عاصیو مہرِ محشر، وہ دیکھو ہوئیں رحمتیں سایہ گستر
وہ کھولیں محمدﷺ نے زلفیں معنبر، وہ اُٹھیں وہ اٹھیں کرم کی گھٹائیں
کہیں عکسِ عارضِ ضحٰی بن کے چمکا، ہے منظر کہیں زلف کے پیچ و خم کا
ہر آیت میں جلوہ ہے حُسنِ کرم کا، ہیں ضَو بار قرآں میں تیری ادائیں
مقطع
الہٰی نظر آئیں جلوے کرم کے، میسّر جبیں کو ہوں سجدے حرم کے
اِس اختؔر کا اب اخترِ بخت چمکے، عطا ہوں اسے بھی ضیؔا کی ضیائیں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim Muzaaf
Arkaan
فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن
Radif
بے ردیف
Zameen
بحر: متقارب مثمن سالم مضاعف؛ ردیف: بے ردیف
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
14
Writer
Syed Marghoob Akhtar Al-Hamidi
Book
Naat Mahal