Naat
Dil Mein Ho Mere Jaaye Muhammad
دل میں ہو میرے جائے محمدﷺ
Urdu Kalam
مطلع
دل میں ہو میرے جائے محمدﷺ
سر میں رہے سودائے محمدﷺ
فرش کی زینت رونق جنت باعث خلقت مظہرِوحدت
عرش کی عزت پائے محمدﷺ
طور پہ پہنچے حضرت موسیٰ چوتھے فلک پر حضرت عیسیٰ
عرشِ معلیٰ جائے محمد ﷺ
قبلۂ کعبہ روضۂ والا عرش سے اعلیٰ قبر معلیٰ
جان و جناں صحرائے محمدﷺ
جن و ملائک حور و غلماں سب ہیں نام پر انکے قرباں
کون نہیں جو یائے محمد ﷺ
حق نے انہیں بیمثل بنایا پڑتا زمیں پر کیوں کر سایہ
نور خدا عضائے محمدﷺ
جب کہ فرشتے قبر میں آئیں ذکر سوال کا لب پر لائیں
میں یہ کہوں شیدائے محمدﷺ
نزع میں تھا بیمار محبت یاد جو آئی ان کی صورت
برسربالیں آئے محمد ﷺ
تاج فترضیٰ سر پر رکھ کر حق نے کہا کہ بروز محشر
چاہے جسے بخشائے محمدﷺ
قبر سے جس دم سر کو اٹھاؤں ساری مرادیں دل کی پاؤں
دیکھوں رخِ زیبائے محمد ﷺ
اہل معاصی پائیں خلاصی دفتر بددھو ڈالیں عاصی
جوش پہ ہے دریائے محمدﷺ
جب گھبرائیں گے عاصی ڈر کر رحمت حق یہ کہے گی بڑھ کر
چین کریں شیدائے محمدﷺ
خوف ہے گر کچھ روز جزا کا دل میں جما کر نام خدا کا
ورد کرو اسمائے محمدﷺ
سن کے نبی کا ذکر ولادت دیکھ کے ان کی رفعت و شوکت
خاک ہوئے اعدائے محمد ﷺ
ہے یہ دعائے جمیل مضطر حشر کے دن اے داور محشر
سر ہو مرا اور پائے محمد ﷺ
مقطع
قبالۂ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutaqarib Murabba Aslam Salim Muzaaf
Arkaan
فِعْلن فعولن فِعْلن فعولن
Radif
محمد
Zameen
بحر: متقارب مربع اثلم سالم مضاعف؛ ردیف: محمد
Sanf
حمد
Script
Urdu
Total Misra
31
Writer
Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book
Qabala-e-Bakhshish