Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Ghair Mumkin Hai Sanaaye Mustafa

غیر ممکن ہے ثنائے مصطفیٰ

Urdu Kalam
مطلع
غیر ممکن ہے ثنائے مصطفیٰ
خود ہی واصف ہے خدائے مصطفیٰ
دل میں دے یارب ولائے مصطفیٰ
اور سینہ میں ہوجائے مصطفیٰ
تیرے پیارے کا میں دیوانہ بنوں
یہ دعا ہے اے خدائے مصطفیٰ
مصطفیٰ ہیں ساری خلقت کے لیے
ساری خلقت ہے برائے مصطفیٰ
ڈھونڈھتے ہیں سب رضا اللہ کی
چاہتا ہے حق رضائے مصطفیٰ
کیا نسیم خلد خوش آئے اسے
جس کے سر میں ہو ہوائے مصطفیٰ
رزق کیا ہر چیز کے قاسم ہیں وہ
دین رب کی ہے عطائے مصطفیٰ
رہ گئے سدرہ پہ جبرئیل امیں
عرش سے بھی پار جائے مصطفیٰ
دشت طیبہ میں بہار خلد ہے
جان جنت ہے سرائے مصطفیٰ
منتظر ہیں جنتیں اس کے لیے
ورد ہے جس کا ثنائے مصطفیٰ
میری امت میری امت بخش دے
ہے یہی ہر دم دعائے مصطفیٰ
روز محشر ان کے بندوں کے لیے
راہبر ہوگی ضیائے مصطفیٰ
حکم حق ہوگا کہ جائے سب سے قبل
خلد میں ہر ہر گدائے مصطفیٰ
پل سے گزریں ان کے بندے بے خطر
رَبِّ سَلِّم ہے صدائے مصطفیٰ
یوں پکارے گا منادی حشر میں
عاصیوں مژدوہ آئے مصطفیٰ
اپنی امت کو چھڑانے کے لیے
حشر میں تشریف لائے مصطفیٰ
جانکنی کے وقت ازراہِ کرم
چہرۂ انور دکھائے مصطفیٰ
پوچھتے کیا ہو فرشتو قبر میں
بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
قبرو محشر کا یہی ہے اک جواب
بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
مہر محشر مجھ پہ ہوجائے گا سرر
بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
کیوں ڈرائیں گی مجھے نارِجحیم
بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
دو قدم میں ہوگی طے راہ صراط
بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
زہدو طاعت کچھ نہیں ہے میرے پاس
بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
روز محشر دھوپ میں ہوں گے عدد
ہم گدا زیرِ لوئے مصطفیٰ
چاہتا ہوں دل سے احمد کی رضا
مجھ سے راضی ہو رضائے مصطفیٰ
ہے تمنائے جمیل قادری
سر ہو میرا اور پائے مصطفیٰ
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif مصطفی
Zameen بحر: رمل مسدس محذوف؛ ردیف: مصطفی
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 53
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

سدرۃ المنتہیٰ؛ آسمانوں کی آخری حد کا مبارک درخت

29 Kalam
Dictionary

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary