Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Hamare Dil Ke Aaina Mein Hai Naqsha Muhammad Ka

ہمارے دل کے آئینہ میں ہے نقشہ محمد کا

Urdu Kalam
مطلع
ہمارے دل کے آئینہ میں ہے نقشہ محمد کا
ہماری آنکھ کی پتلی میں ہے جلوہ محمد کا
خس و خاشاک سے بدتر ہے بیگانہ محمد کا
اسے ہوشیار سمجھو جو ہے دیوانہ محمد کا
تمہارےہی لیے تھا اے گنہگار روسیہ کا رو
وہ شب بھر جاگنا اور رات بھر رونا محمد کا
غلامانِ محمد کے سروں سے بارعصیاں کو
اڑا لیجائیگا اک آن میں جھونکا محمد کا
سیہ ہیں نامۂ اعمال اپنے گر چہ اے زاہد
مگر کافی ہے دھلنے کے لیے چھینٹا محمد کا
ندا ہوگی یہ محشر میں گنہگارو نہ گھبراؤ
وہ دیکھو ابر رحمت جھوم کر اٹھا محمد کا
اگر چہ عابدوں کےپاس سامانِ عبادت ہے
گنہگاروں کو کافی ہے فقط ایما محمد کا
لحد کا خوف کیوں ہو روز محشر کا ہو کیا کھٹکا
لیے جاتا ہوں دل پرلکھ کے میں طغرا محمد کا
خدا کے سامنے پیشی ہوئی جس دم تو کہہ دوں گا
برا ہوں یا بھلا لیکن ہوں میں بندہ محمد کا
تعجب کیا اگر منہ پھیر لے جنت سے شیدائی
کہ ہے رشک بہار خلد ہر کوچہ محمد کا
کو ئی جائے گا دوزخ کو کوئی جنت میں پہنچے گا
مدینے کی طرف دوڑے گا دیوانہ محمد کا
الہٰی اس تنِ خاکی میں جب تک جان باقی ہے
رہے دل میں احد اورور دِلب کلمہ محمد کا
نکالیں روح تن سے قابض الارواح جب آکر
خدا یا وردلب اس وقت ہو کلمہ محمد کا
ھوا المعطی والی قاسم سے صاف ظاہر ہے
بٹے گا حشر تک کونین میں باڑا محمد کا
نہیں موقوف کچھ ان کی عطا اس ایک عالم پر
ملے گا حشر میں بھی دیکھا صدقہ محمد کا
جمیل قادری مشکل ہے مدحت ختم کر اس پر
کہ حق کے بعد بالا سب سے ہے رتبہ محمد کا
میں ہوں بندہ رضا کا اور رضا احمد کے بندہ ہیں
جمیل قادری میں یوں ہوا بندہ محمد کا
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif محمد کا
Zameen بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: محمد کا
Sanf حمد
Script Urdu
Total Misra 35
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Hamd

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

کونین

Kaunain

دنیا اور آخرت؛ دونوں جہان

91 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary