Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Imam Alaanbyaa Aise Nubuwwat Ke Bhi Khatam-ul- Hain

امام الانبیاءﷺ ایسے نبوت کے بھی خاتم ہیں

Urdu Kalam
مطلع
خاتم ہر صفتﷺ
امام الانبیاءﷺ ایسے نبوت کے بھی خاتم ہیں
رسولوں میں نمایاں ہیں رسالت کے بھی خاتم ہیں
بیاں اتمام نعمت کا عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ میں ہے
شرف ہو کیا بیان ان کا یہ نعمت کے بھی خاتم ہیں
سراپا ظلّ رحمتﷺ ہیں کہ یہ ہیں رِحمت عالمﷺ
نبیﷺ کا وصف یہ بھی ہے کہ رحمت کے بھی خاتم ہیں
زمانہ ان کو کہتا ہے امین و حافظ و ناصر
ہر اک عاقل پہ روشن ہے امانت کے بھی خاتم ہیں
نبئ صادقِ وعدہ صفت سارے زمانے میں
یہ اِک اعجاز سرور ہے صداقت کے بھی خاتم ہیں
شب ہجراں علی کو جب سلایا اپنے بستر پر
زمانہ کہہ اٹھا، اَحْمَدْﷺ دیانت کے بھی خاتم ہیں
زمانہ دودھ پینے کا جوانی کا بھی اے حافؔظ
مقطع
ہر اک انداز کہتا ہے، عدالت کے بھی خاتم ہیں
(بتاریخ: ۳۰ جمادی الاولی ۱۴۳۹؁ھ/ ۱۷ فروری ۲۰۱۸؁ء)

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof
Arkaan مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
Radif کے بھی خاتم ہیں
Zameen بحر: مجتث مثمن مخبون محذوف؛ ردیف: کے بھی خاتم ہیں
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 16
Writer Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book Hadaiq-e-Barakat
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

5 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

رسالت

Risalat

اللہ کا پیغام پہنچانے کا منصب

28 Kalam
Dictionary

نبوت

Nubuwwat

پیغمبری کا منصب

21 Kalam
Dictionary

سرور

Sarwar

سردار اور پیشوا

76 Kalam
Dictionary

اللہ کی طرف سے خبر دینے والا پیغمبر

183 Kalam
Dictionary