Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Aankhein Ro Ro Ke Sajaane Wale

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے

Urdu Kalam
مطلع
آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے
کوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہے
ارے او چھاؤنی چھانے والے
ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑے
دیس کیوں گاتے ہیں گانے والے
ارے بد فال بری ہوتی ہے
دیس کا جنگلا سنانے والے
سن لیں اَعدا! میں بگڑنے کا نہیں
وہ سلامت ہیں بنانے والے
آنکھیں کچھ کہتی ہیں تجھ سے پیغام
او درِ یار کے جانے والے
پھر نہ کروٹ لی مدینے کی طرف
ارے چل جھوٹے بہانے والے
نفس! میں خاک ہوا تو نہ مٹا
ہے مِری جان کے کھانے والے
جیتے کیا دیکھ کے ہیں اے حورو!
طیبہ سے خُلد میں آنے والے
نیم جلوے میں دو عالم گلزار
واہ وا رنگ جمانے والے
حُسن تیرا سا نہ دیکھا نہ سُنا
کہتے ہیں اگلے زمانے والے
وہی سدھوم ان کی ہے مَا شَآءَ اللہ!
مِٹ گئے آپ مٹانے والے
لبِ سیراب کا صدقہ پانی
اے لگی دل کی بجھانے والے
ساتھ لے لو مجھے میں مجرم ہوں
راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے
ہو گیا دَھک سے کلیجا میرا
ہائے رخصت کی سنانے والے
خلق تو کیا کہ ہیں خالق کو عزیز
کچھ عجب بھاتے ہیں بھانے والے
کشتۂ دشتِ حرم جنّت کی
کھڑکیاں اپنے سِرہانے والے
کیوں رضؔا آج گلی سونی ہے
اٹھ مِرے دھوم مچانے والے
مقطع
حدائقِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musaddas Akhrab Maqbooz Mahzoof
Arkaan مفعول مفاعلن فعولن
Radif والے
Zameen بحر: ہزج مسدس اخرب مقبوض محذوف؛ ردیف: والے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 37
Writer Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

5 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

کسی کی برکت کے طفیل

24 Kalam
Dictionary

پھولوں سے بھرا باغ

13 Kalam
Dictionary