Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Jamaal-e-Noor Ki Mahfil Se Parwana Na Jaaye Ga

جمالِ نور کی محفل سے پروانہ نہ جائے گا

Urdu Kalam
مطلع
جمالِ نور کی محفل سے پروانہ نہ جائے گا
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
بڑی مشکل سے آیا ہے پلٹ کر اپنے مرکز پر
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
یہ مانا خلد بھی ہے دل بہلنے کی جگہ لیکن
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
نشیمن باندھنا ہے شاخِ طوبیٰ پر مقدر کا
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
جو آنا ہے تو خود آئے اجل عمرِ ابد لے کر
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
ٹھکانا مل گیا ہے فاتحِ محشر کے دامن میں
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
فرازِ عرش سے اب کون اترے فرشِ گیتی پر
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
دو عالم کی امیدوں سے کہو مایوس ہو جائیں
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
نہ ہو گر داغِ عشقِ مصطفیٰ کی چاندنی دل میں
غلامِ با وفا محشر میں پہنچا نہ جائے گا
حبیبِ کبریا کی عظمتوں سے منحرف ہو کر
یہ دعوائے مسلمانی کبھی مانا نہ جائے گا
مِرے سرکار آ کر نقش کر دو اب کفِ پا کو
دلِ بیمار کا رہ رہ کے گھبرانا نہ جائے گا
ظہورِ عشق کا موسم کہاں سے لائے گا رضواں
اگر باغِ جناں میں ان کامَے خانہ نہ جائے گا
مقطع
پہنچ جائے گا ان کا نام لے کر خلد میں ارؔشد
تہی دامن سہی نازِ غلامانہ نہ جائے گا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif نہ جائے گا
Zameen بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: نہ جائے گا
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 26
Writer Allama Arshad Al-Qadri
Book Izhar-e-Aqeedat
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

فرش

Farsh

زمین یا عالمِ ارضی

68 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

مصطفی

Mustafa

چنا ہوا اور برگزیدہ

137 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary