Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Jo Daagh-e–e-ishq-e-shah Dein Hain Dil Pe Khaayehooye

جو داغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئے

Urdu Kalam
مطلع
جو داغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئے
وہ گویا خلد بریں کی سند ہیں پائے ہوئے
تمہارے در کے گداؤں کے واسطے یا شاہ
بہشت لائے ہیں رضواں دلہن بنائے ہوئے
اٹھا کے آنکھ نہ دیکھے وہ حورو غلما کو
نظر میں جس کی ہیں ماہ عرب سمائے ہوئے
ہے عاشقوں کی نظر تیرے رخ پہ باطن میں
بظاہر اپنا کفن میں ہیں منہ چھپائے ہوئے
ہے ان کے دفن پہ قربان جان عالم کی
جو تیرے ہاتھ سے ہیں قبر میں سلائے ہوئے
ٹھہر ذرا ملک الموت دیکھ لینے دے
شہِ مدینہ ہیں بالیں پہ میرے آئے ہوئے
اجل ہے سر پہ کھڑی دیر کرنہ اے غافل
رہ مدینہ کو طے کر قدم بڑھائے ہوئے
نہ جائیں گے کہیں ہل کر اس آستانے سے
کہ ہم ہیں یا شہ طیبہ ترے ہلائے ہوئے
وہ دن نصیب ہو ہاتھوں میں جالیاں تھامے
کھڑے ہوں ترے روضے پہ سر جھکائے ہوئے
فرشتے کرتے ہیں یوں زائر و ں کا استقبال
کہ یہ حبیب مکرم کے ہیں بلائے ہوئے
کچھ ایک ہم ہی نہیں ہیں درِ نبی کے گدا
قمر بھی داغ غلامی ہے دلپہ کھائے ہوئے
خدا نے ان کو کیا سر بلند عالم میں
ترے حضور میں آئے جو سر جھکائے ہوئے
فلک پہ عرش پہ جنت میں تیرا اسم شریف
خدا نے نام سے اپنے لکھا ملائے ہوئے
گلاب بلکہ سبھی پھول یا رسول اللہ
ترے پسینے کی خوشبو میں ہیں بسائے ہوئے
بہشت و خلد ہیں کیا بلکہ کل خزانوں کا
خدا کے گھر سے ہیں وہ اختیار پائے ہوئے
عجب ہے کیا جو کھلے ان پہ غیب کے اسرار
خدا کے ہیں وہ سکھائے ہوئے پڑھائے ہوئے
سنا ہے جب سے کہ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی
تمہاری امت عاصی کے دل سوائے ہوئے
ترا کرم کہ تو فرمائے امتی ہر دم
ہمارا ظلم کہ ہم ہیں تجھے بھلائے ہوئے
زہے نصیب کہ امت کی مغفرت کے لیے
وہ ہیں جناب الہٰی میں ہاتھ اٹھائے ہوئے
غلام اُن کے گرفتار کیوں ہوں محشر میں
وہ سب کو دامن اقدس میں ہیں چھپائے ہوئے
اگر چہ نیک عمل کچھ نہیں ہمارے پاس
مگر حضور کا ہیں آسرا لگائے ہوئے
سوا حضور کے کوئی نہیں رفیق اپنا
عزیز جن کو سمجھتے تھے وہ پرائے ہوئے
کچھ اس میں شک نہیں بدہیں گنہگار ہیں ہم
مگر بدوں کو بھی رکھو شہا نِبھائے ہوئے
حضور حشر میں بگڑی گناہگاروں کی
بنے گی کیسے بغیر آپ کے بنائے ہوئے
سفید نامۂ اعمال کیوں نہ ہوں ان کے
ترے کرم کی جو بارش میں ہیں نہائے ہوئے
ندا یہ حشر میں ہوگی کہ دیکھ لیں عشاق
نقاب دہ رخ انور سے ہیں اٹھائے ہوئے
ہے منکروں کے لیے روز حشر نار جحیم
قصور و خلد غلاموں پہ ہیں لٹائے ہوئے
مدد کرو کہ تمہارے غلام کے پیچھے
ہے دشمنوں کا ہجوم آستیں چرھائے ہوئے
جمیلِ قادری نعت نبی سنائیں گے
خدا کے سامنے جائیں گے جب بلائے ہوئے
جمیلِ قادری چمکےنہ کیوں کلام ترا
کہ تو جناب رضا سے ہے فیض پائے ہوئے
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Jadeed Musaddas Salim
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن مستفعلن
Radif ہوئے
Zameen بحر: جدید مسدس سالم؛ ردیف: ہوئے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 61
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary

مغفرت

Maghfart

گناہوں کی معافی

6 Kalam
Dictionary