Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Karun Kya Haal Dil Ya Ya Ghaus

کروں کیا حال دل اظہار یا غوث

Urdu Kalam
مطلع
کروں کیا حال دل اظہار یا غوث
کہ تم ہو عالم الاسرار یا غوث
نکا لو بحر غم سے میری کشتی
ہے حائل بیچ میں منجدھار یا غوث
سوا تیرے کہوں کس سےغم اپنا
نہیں میرا کوئی غم خوار یا غوث
مدد کا وقت ہے امداد کیجئے
مری حالت ہوئی ہے زار یا غوث
دل تاریک پر فرما دے صیقل
مرا سینہ ہو پر انوار یا غوث
عطا کر صحت کا مل اسے بھی
یہ بندہ ہے ترا بیمار یا غوث
بلا بغداد میں للہ آقا
دکھا اپنا مجھے دربار یاغوث
اشارے سے تری رحمت کے بن جائے
یہ اُجڑا بن مرا گلزار یا غوث
مری آنکھوں کو میرے دل کے اندر
نظر آئیں تیرے انوار یا غوث
نہ گھبراؤں شبِ تارِ لحد سے
نظر آئیں ترے انوار یاغوث
کھلے جب خواب مرقد سے مری آنکھ
مجھے ہو آپ کا دیدار یا غوث
تمہارے روے روشن کو کہوں کیا
قمر یا مطلعِ انوار یا غوث
رہ موصل ہوئی اک آن میں طے
کرامت آپ کی رفتار یا غوث
مدد فرمائیے یا غوث اعظم
مرا کوئی نہیں ہے یار یا غوث
مدد کا وقت ہے سرکار آؤ
کیا غم نے مجھے لاچار یا غوث
نکالا سیکڑوں ڈوبے ہوؤں کو
مرے بیڑے کو کردو پار یا غوث
بڑھا کر ہاتھ ایک ٹکڑا اٹھا دو
کہ یہ بندہ بھی ہے حق دار یا غوث
اَغثْنی یَا حَبِیْبِیْ غَوْثُ الْاَعْظَمْ
ہوا ہے غم گلے کا ہار یا غوث
کہاں تک میں پھروں بے کار شاہا
مجھے کر دیجئے باکار یا غوث
پڑا سوتا ہے میرا بخت خفتہ
ذرا کر دیجئے بیدار یا غوث
مئے عرفاں کا ایک ساغر پلا کر
مجھے کر دیجئے ہشیار یا غوث
خودی ایسی مٹا دل سے کہ مل جائیں
خدا اور احمد مختار یا غوث
مجھے ایسی عطا کر یاد اپنی
نہ بھولوں میں تجھے زنہار یا غوث
فنا کریوں کہ میں سوتے میں دیکھوں
ترا دربار پر انوار یا غوث
تمنا بلبل شیدا کی یہ ہے
ملے بغداد کا گلزار یا غوث
مجھے دنیا میں جنت ہو جو مل جائے
تمہارا سایۂ دیدار یا غوث
کہاں جاکر کرے آنکھوں کو روشن
تمہارا طالب دیدار یا غوث
ہوں میں بھی قادری یا عبدقادر
نہ ہوں دونوں جہاں میں خوار یا غوث
رہےسر سبز میرا غنچۂ دل
چبھے کوئی نہ غم کا خار یا غوث
پڑھیں تسبیح تیرے نام کی ہم
رہے جب تک نفل کا تار یا غوث
رہوں ہر وقت سر گرم اطاعت
مجھے ایسا بنا دین دار یا غوث
ترے ایک قطرۂ رحمت سے دھل جائے
گناہوں کا مرے طومار یا غوث
پکڑنا ہاتھ میرا دستگیرا
عبورِ پل نہ ہو دشوار یا غوث
کرو سو مرتبہ اس کی مدد تم
پکارے جو تمہیں اک بار یا غوث
کہے جاؤ مریدی لا تخف تم
پکارے جاؤں میں ہر بار یاغوث
زہے قسمت قیامت تک رہے گا
مریدوں پر تمہاراپیار یا غوث
تمامی اولیا کے تاقیامت
تمہیں ہوقافلہ سالار یا غوث
کریں گے روز محشر ہم پہ سایہ
تمہارے گیسوئے خمدار یا غوث
سفارش کیجئے محشر میں میری
کہ مجھ کو بخش دے غفار یا غوث
مسلماں کیجئے ایسا خدارا
کہ ٹوٹے نفس کا زنار یا غوث
اطبار کر سکیں جس کا نہ چارہ
تو کھو دیتا ہے وہ آزار یا غوث
مریضوں کے لیے دار الشفا ہے
ترادربار پر انوار یا غوث
ہیں ملتی نا مرادوں کو مرادیں
ترا دربار ہے دُربار یا غوث
سلا طین زمانہ کیوں نہ مانگیں
ترا دربار ہے دُربار یا غوث
اغثنی کہہ کے جو مانگا وہ پایا
ترا دربار ہے دُربار یا غوث
رسول اللہ کا تولا ڈالا ہے
علی کرتے ہیں تجھ کو پیار یا غوث
قدم تیرا ہے دوش اولیا پر
تجھے حق نے کیا سردار یا غوث
نبی کے معجزوں کا تو ہے مظہر
بتاتے ہیں ترے آثار یاغوث
رسول اللہ نے سینے میں تیرے
بھرے ہیں غیب کے اسرار یا غوث
علوم مصطفیٰ و مرتضیٰ کے
تمہیں پر ہیں کھلے اسرار یا غوث
لقب ہے مجمع البحرین تیرا
ہیں جاری تجھ سے سب انہار یا غوث
دل مغموم سے میری بصد آہ
نکلتی ہے صدا ہر بار یا غوث
ہے میرے تاک میں شیطان مردود
مدد تیری رہے طیار یا غوث
تمہارے دشمنوں کے کاٹنے کو
زباں میری بنے تلوار یا غوث
خدا کا خاص بندہ بن گیا وہ
کیا جس نے ترا اقرار یا غوث
خدا بھی ہوگیا ناراض اس سے
تو جس سے ہوگیا بیزار یا غوث
بلاشک ہوگیا مقہور ایزد
کیا جس نے تراا نکار یا غوث
ہوئی ذلت سے اسے دونوں جہاں میں
پڑی جس پر تری پھٹکار یا غوث
دوبارہ دین کو اب زندہ کیجئے
ہوئی ہے یورشِ کفار یا غوث
رہیں منگتا ہمیشہ شاد آباد
اور اعدائے لعیں فیٰ لنار یا غوث
جمیل قادری کی لاج رکھنا
حضور و احد قہار یا غوث
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musaddas Mahzoof
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن فعولن
Radif یا غوث
Zameen بحر: ہزج مسدس محذوف؛ ردیف: یا غوث
Sanf منقبت
Script Urdu
Total Misra 123
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Manqabat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

مختار

Mukhtar-e-

اختیار عطا کیا گیا

29 Kalam
Dictionary

مصطفی

Mustafa

چنا ہوا اور برگزیدہ

137 Kalam
Dictionary

مالک، سردار اور بزرگ

108 Kalam
Dictionary