Naat
Kaun Aisa Hai Jise Khair-e-waree Ne Na Diya
کون ایسا ہے جسے خیرِ وَریٰ نے نہ دیا
Urdu Kalam
مطلع
کون ایسا ہے جسے خیرِ وَریٰ نے نہ دیا
کوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا
آپ کے دین کا منکر ہے نرا، ناشکرا
کوئی کافر ہی کہے گا کہ خدا نے نہ دیا
جس کو تم نے دیا اللہ نے اس کو بخشا
جس کو تم نے نہ دیا اس کو خدا نے نہ دیا
آپ کے رب نے دیا آپ کو فضل کلی
وہ دیا تم کو جو اوروں کو خدا نے نہ دیا
وہ فضائل تمہیں بخشے ہیں خدا نے جن کا
آپ کے غیر میں امکان بھی آنے نہ دیا
مثل ممکن ہی نہیں ہے ترا اے لاثانی
وہم نے بھی تو ترا مثل سمانے نہ دیا
آپ کے جوڑ کا آئے تو کہاں سے آئے
جب و جود اس کو شہ ارض و سمانے نہ دیا
آدم و نوح، ابراہیم، کلیم و عیسیٰ
ان کو سب کو ملا کیا رب علا نے نہ دیا
باوجود اس کے تمہیں جو ملا ان کو نہ ملا
آپ کا رتبہ کسی کو بھی خدا نے نہ دیا
سب مطالب مرے بر آئے کرم سے ان کے
کوئی مطلب بھی مرے دل کا برانے نہ دیا
کیسی پر نور ہے جنت کی فضا اے نورؔی
پھر بھی طیبہ کا مزا اس کی فضا نے نہ دیا
مقطع
سامانِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Salim Makhboon Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
Radif
نہ دیا
Zameen
بحر: رمل مثمن سالم مخبون محذوف؛ ردیف: نہ دیا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
23
Writer
Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book
Saman-e-Bakhshish