Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Khuda Ke Pyaare Nabi Hamare Rauf Bhi Hain Raheem Bhi Hain

خدا کے پیارے نبی ہمارے رؤف بھی ہیں رحیم بھی ہیں

Urdu Kalam
مطلع
خدا کے پیارے نبی ہمارے رؤف بھی ہیں رحیم بھی ہیں
رفیع بھی ہیں رسول بھی ہیں مطاع بھی ہیں قسیم بھی ہیں
اٹھاتے ہیں تکلیفیں کافروں سے دعا ہدایت ان کی کرتے
تمام اوصاف میں ہیں یکتا شکور بھی ہیں حلیم بھی ہیں
یہ لادوا ہے مرض ہمارا طبیب کیوں کر کریں گے چارہ
علاج میرا کریں گے آقا طبیب بھی ہیں حکیم بھی ہیں
نہیں ہے کچھ عرض کی ضرورت کہ ان پہ روشن ہے سب کی حالت
رسول اکرم سمیع بھی ہیں بصیر بھی ہیں علیم بھی ہیں
انہیں کے در کے ہیں ہم بھکاری انہیں کی یہ نعمتیں ہیں ساری
انہیں کے ہیں یہ سلسبیل و کوثر انہیں کے قصر نعیم بھی ہیں
وہ عرش کے تاجدار مولیٰ صفت ہے یٰسین ثنا ہے طٰہٰ
غنی و معطی ہے نام ان کا عرب کے در یتیم بھی ہیں
ہر ایک گل میں ہے رنگ ان کا زبانِ بلبل پہ اُن کا نغمہ
ہے سب کی آنکھوں میں نو ر انکا وہ سب کے دلمیں مقیم بھی ہیں
عطا کیے ہیں لقب خدا نے ہمارے آقا کو کیسے پیارے
امین بھی ہیں مکین بھی ہیں عظیم بھی ہیں
میں ان کا بندہ وہ میرے مولیٰ وہ میرے ماک میں ان کا بردہ
خدا کے فضل و کرم سے آقا حفیظ بھی ہیں کریم بھی ہیں
انہیں کے سر پر ہے تاج عزت انہیں کے باعث ہے ساری خلقت
نہ کیوں ہوں مالک وہ عرش حق کے حبیب بھی ہیں کلیم بھی ہیں
عفو ہو تم عزیز ہو تم وکیل ہو تم کفیل ہو تم
تمہارے بندے ہیں ہم اگر چہ سقیم بھی ہیں اثیم بھی ہیں
جمیلِ رضوی قادری کو غم عذاب الیم کیوں ہو
مدینے والے ہیں اس کے سر پر مدد پہ غوث عظیم بھی ہیں
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Jameel Musamman Salim
Arkaan مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن
Radif بھی ہیں
Zameen بحر: جمیل مثمن سالم؛ ردیف: بھی ہیں
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 25
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

کوثر

Kausar

جنت میں حضور ﷺ کو عطا کیا گیا حوض

84 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

بزرگی، مہربانی اور عطا

42 Kalam
Dictionary

کرم

Karam

مہربانی اور بخشش

280 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary