Naat
Kun Ka Haakim Kar Diya Allah Ne Sarkar Ko
کن کا حاکم کر دیا اللہ نے سرکار کو
Urdu Kalam
مطلع
کن کا حاکم کر دیا اللہ نے سرکار کو
کام شاخوں سے لیا ہے آپ نے تلوار کا
کچھ عرب پر ہی نہیں موقوف اے شاہ جہاں
لوہا مانا ایک عالم نے تری تلوار کا
کاٹ کر یہ خود سر میں گھس کے بھیجا چاٹ لے
کاٹ ایسا ہے تمہاری کاٹھ کی تلوار کا
اس کنارے ہم کھڑے ہیں پاٹ ایسا دھاریہ
المدد اے نا خدا ہے قصہ اپنے پار کا
رَبِّ سَلِّمْ کی دعا سے پار بیڑا کیجئے
راہ ہے تلوار پر نیچے ہے دریا نار کا
تو ہے وہ شیریں دہن کھاری کنویں شیریں ہوئے
ان کو کافی ہو گیا آب دہن اک بار کا
جس نے جو مانگا وہ پایا اور بے مانگے دیا
پاک منہ پر حرف آیا ہی نہیں انکار کا
دل میں گھر کرتا ہے اعدا کے ترا شیریں سخن
ہے میرے شیریں سخن شہرہ تری گفتار کا
ظلمت مرقد کا اندیشہ ہو کیوں نورؔی مجھے
قلب میں ہے جب مرے جلوہ جمال یار کا
مقطع
سامانِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Madeed Musamman Salim
Arkaan
فاعلاتن فاعلن فاعلاتن فاعلن
Radif
کا
Zameen
بحر: مدید مثمن سالم؛ ردیف: کا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
19
Writer
Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book
Saman-e-Bakhshish