Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Lutf Un Ka Aam Ho Hi Jaaye Ga

لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا

Urdu Kalam
مطلع
لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا
شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا
جان دے دو وعدۂ دیدار پر
نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا
شاد ہے فردوس یعنی ایک دن
قسمتِ خدّام ہو ہی جائے گا
یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں
نفس تو تو رام ہو ہی جائے گا
بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
یادِ گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر
دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا
ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز
چہچہا کہرام ہو ہی جائے گا
سائلو! دامن سخی کا تھام لو
کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا
یادِ ابرو کر کے تڑپو بلبلو!
ٹکڑے ٹکڑے دام ہو ہی جائے گا
مفلسو! اُن کی گلی میں جا پڑو
باغِ خلد اکرام ہو ہی جائے گا
گر یوں ہی رحمت کی تاویلیں رہیں
مدح ہر الزام ہو ہی جائے گا
بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو
شیخ دُرد آشام ہو ہی جائے گا
غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں
جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا
مِٹ کہ گر یوں ہی رہا قرضِ حیات
جان کا نیلام ہو ہی جائے گا
عاقلو! اُن کی نظر سیدھی رہے
بَوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا
اب تو لائی ہے شفاعت عَفْو پر
بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا
اے رؔضا ہر کام کا اِک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
مقطع
حدائقِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif ہو ہی جائے گا
Zameen بحر: رمل مسدس محذوف؛ ردیف: ہو ہی جائے گا
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 35
Writer Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

فردوس

Firdous

جنت کا بلند ترین درجہ

56 Kalam
Dictionary

شفاعت

Shafaat

قیامت میں بخشش کے لیے سفارش

92 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

زیارت اور مشاہدہ

34 Kalam
Dictionary