Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Madine Jaane Wale Drdmndoon Ki Sada Sun Le

مدینے جانے والے دردمندوں کی صدا سن لے

Urdu Kalam
مطلع
مدینے جانے والے دردمندوں کی صدا سن لے
غریبوں کی حکایت بے کسوں کی التجا سن لے
پکڑ کر روضہ اقدس کی جالی چوم کر کہنا
دل فرقت زدہ کی اے حبیب کبریاﷺ سن لے
عنادل مائل شور وفغاں ہیں گل ہیں پژمردہ
خدارا جور دوراں اے زمانے کے شہا سن لے
تمھارے ہجر میں پردرد میری زندگانی ہے
براہیمی چمن کے عندلیب خوشنوا سن لے
گھرا کب سے پڑا ہوں بحر عصیاں کے تھپیڑوں میں
شکستہ ناؤ ہے ناساز رفتار ہوا سن لے
ہے بادِ صرصر الحاد کی یورش بہر جانب
پڑے ہیں رہزن ایماں بشکل رہنما سن لے
وہ مسلم حرکت غمزہ تھی جن کی قہر ربانی
وہ سہتے ہیں زمانے کی ہر اک جورو جفا سن لے
وہ مسلم مارتا تھا ٹھوکریں جو تخت شاہی پر
وہ مارا مارا پھرتا ہے مثال بے نو اسن لے
نگاہِ لطف ہو حال پریشان مسلماں پر
طفیل گنبدِ خضریٰ ہماری التجا سن لے
یہی اک آرزو ہے میرا مدفن ہو مدینے میں
خلیل ملتجیٰ سن لے مسیحی مدعا سن لے
چمک پاتے ہیں سب تجھ سے مری قسمت بھی چمکادے
ہمارے مخزن رحم و کرم کان سخا سن لے
مقطع
یہی ہے مختصر فریاد قلب اخؔتر محزوں
مرے مشکل کشا سن لے مرے حاجت روا سن لے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif لے
Zameen بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: لے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 24
Writer Huzoor Syed Muhammad Madani Ashrafi Jilani
Book Tajalliyat-e-Sukhan
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

حضور اکرم ﷺ کا مزارِ مبارک

32 Kalam
Dictionary

گنبد

Gumbad

گول چھت؛ یہاں گنبدِ خضرا مراد ہے

58 Kalam
Dictionary

نافرمانیاں اور گناہ

59 Kalam
Dictionary

عاجزی کے ساتھ درخواست

19 Kalam
Dictionary

فریاد

Faryaad

درد بھری پکار

45 Kalam
Dictionary

کرم

Karam

مہربانی اور بخشش

280 Kalam
Dictionary