Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Mubarak Ho Nabi Anbiya Tashreef Le Aaye

مبارک ہو نبی الانبیاﷺ تشریف لے آئے

Urdu Kalam
مطلع
مبارک ہو نبی الانبیاﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو شہِ مشکل کشاﷺ تشریف لے آئے
مبارک شافع روزِ جزاﷺ تشریف لے آئے
مبارک دافع کرب و بلاﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو کہ محبوب خداﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد مصطفیٰﷺ تشریف لے آئے
سراپا ظل ذاتِ کبریاﷺ نے جلوہ فرمایا
سراسر پیکرِ نور خداﷺ نے جلوہ فرمایا
حبیب خالق ارض و سماﷺ نے جلوہ فرمایا
وہ یعنی مالکِ ہر دوسراﷺ نے جلوہ فرمایا
مبارک ہو کہ محبوب خداﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد مصطفیٰﷺ تشریف لے آئے
چراغِ بزم امکاں رونق دنیا و دیںﷺ آئے
وہ شمع لامکاںﷺ وہ زینتِ عرش بریںﷺ آئے
انیس الہالکیں راحتہً للعاشقینﷺ آئے
شفیع المذنبین رحمتہ للعالمینﷺ آئے
مبارک ہو کہ محبوب خداﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد مصطفیٰﷺ تشریف لے آئے
مرے آقا مرے سرور مرے سردارﷺ آپہنچے
مرے مولیٰ مرے رہبر مرے سرکارﷺ آپہنچے
مرے ہادی السبل کونین کے مختارﷺ آپہنچے
شہنشاہِ رُسل آئے شہِ ابرارﷺ آپہنچے
مبارک ہو کہ محبوب خداﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو کہ محمد مصطفیٰﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو یتیموں کو، فقیروں کو مبارک ہو
مبارک ہو غریبوں کو، غلاموں کو مبارک ہو
مبارک بے بسوں کو، کس مپرسوں کو مبارک ہو
مبارک بے کسوں کو، بے نواؤں کو مبارک ہو
مبارک ہو کہ محبوب خداﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد مصطفیٰﷺ تشریف لے آئے
سلاطین زمانہ، دامن امید پھیلائیں
حضورِ شہ سرافرزانِ عالم التجا لائیں
خبر دو تاجداروں کو سلامی کےلئے لائیں
شہنشاہوں سے کہہ دو ہاں مبارکبادیاں گائیں
مقطع
مبارک ہو کہ محبوبِ خداﷺ تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد مصطفیٰﷺ تشریف لے آئے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Murabba Mahzoof Muzaaf
Arkaan مفاعیلن فعولن مفاعیلن فعولن
Radif تشریف لے آئے
Zameen بحر: ہزج مربع محذوف مضاعف؛ ردیف: تشریف لے آئے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 36
Writer Mufti Muhammad Khaleel Barkati
Book Jamal-e-Khaleel
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

کونین

Kaunain

دنیا اور آخرت؛ دونوں جہان

91 Kalam
Dictionary

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

شفیع

Shafee-e-

شفاعت فرمانے والا

51 Kalam
Dictionary

سفارش اور شفاعت کرنے والا

41 Kalam
Dictionary

عاجزی کے ساتھ درخواست

19 Kalam
Dictionary

مختار

Mukhtar-e-

اختیار عطا کیا گیا

29 Kalam
Dictionary