Naat
Naam Lewa Tera Koocha Se Tere Shaad Aaya
نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا
Urdu Kalam
مطلع
نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا
کب ترے در سے کوئی لوٹ کے نا شاد آیا
لے گیا دل کی مرادوں سے وہ بھر کر دامن
جو ترے روضہ پہ کرتا ہوا فریاد آیا
تیرے روضے کو نہ کیوں قبلۂ حاجات کہوں
لوٹ کر شاد گیا جو کوئی ناشاد آیا
نام نے تیرے ہر اک غم سے بچایا ہم کو
رنج سب بھول گئے تو ہمیں جب یاد آیا
جب غلاموں نے مصیبت میں تجھے یاد کیا
آن کی آن میں توبرسر امداد آیا
تجھ پہ قربان میں اے آئینہ ٔذات خدا
اک نظر دیکھ لیا تجھ کو خدا یاد آیا
کب وہ دن ہوگا الہی کہ یہ احباب کہیں
اے جمیل رضوی دیکھ تو بغداد آیا
مقطع
قبالۂ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif
آیا
Zameen
بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: آیا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
15
Writer
Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book
Qabala-e-Bakhshish