Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Nazar Ek Chaman Se Do Chaar Hai Na Chaman Chaman Bhi Nisaar Hai

نظر اِک چمن سے دو چار ہے نہ چمن چمن بھی نثار ہے

Urdu Kalam
مطلع
نظر اِک چمن سے دو چار ہے نہ چمن چمن بھی نثار ہے
عجب اُس کے گل کی بہار ہے کہ بہار بلبلِ زار ہے
نہ دلِ بشر ہی فگار ہے کہ مَلک بھی اس کا شکار ہے
یہ جہاں کہ ہَژدہ ہزار ہےجسے دیکھو اس کا ہزار ہے
نہیں سر کہ سجدہ کُناں نہ ہو نہ زباں کہ زمزمہ خواں نہ ہو
نہ وہ دل کہ اس پہ تپاں نہ ہو نہ وہ سینہ جس کو قرار ہے
وہ ہے بھینی بھینی وہاں مہک کہ بسا ہے عرش سے فرش تک
وہ ہے پیاری پیاری وہاں چمک کہ وہاں کی شب بھی نہار ہے
کوئی اور پھول کہاں کھلے نہ جگہ ہے جوششِ حُسن سے
نہ بہار اور پہ رخ کرے کہ جھپک پلک کی تو خار ہے
یہ سَمَن یہ سوسَن و یاسمن یہ بنفشہ سنبل و نَستَرن
گل و سَرو و لالہ بھرا چمن وہی ایک جلوہ ہزار ہے
یہ صبا سنک وہ کلی چٹک یہ زباں چہک لبِ جُو چھلک
یہ مہک جھلک یہ چمک دمک سب اسی کے دم کی بہار ہے
وہی جلوہ شہر بہ شہر ہے وہی اصلِ عالَم و دَہر ہے
وہی بحر ہے وہی لہر ہے وہی پاٹ ہے وہی دھار ہے
وہ نہ تھا تو باغ میں کچھ نہ تھا وہ نہ ہو تو باغ ہو سب فنا
وہ ہے جان، جان سے ہے بقا وہی بُن ہے بن سے ہی بار ہے
یہ ادب کہ بلبلِ بے نوا کبھی کُھل کے کر نہ سکے نوا
نہ صبا کو تیز روش روا نہ چھلکتی نہروں کی دھار ہے
بہ ادب جھکا لو سَرِ وِلا کہ میں نام لوں گل و باغ کا
گلِ تر محمدِ مصطفیٰ چمن اُن کا پاک دِیار ہے
وہی آنکھ اُن کا جو منھ تکے وہی لب کہ محو ہوں نعت کے
وہی سر جو اُن کے لیے جھکے وہی دل جو اُن پہ نثار ہے
یہ کسی کا حسن ہے جلوہ گر کہ تپاں ہیں خوبوں کے دل جگر
نہیں چاک جَیبِ گل و سحر کہ قمر بھی سینہ فگار ہے
وہی نذرِ شہ میں زرِ نکو جو ہو اُن کے عشق میں زرد رُو
گُلِ خلد اس سے ہو رنگ جو یہ خزاں وہ تازہ بہار ہے
جسے تیری صَفِّ نِعال سے ملے دو نوالے نَوال سے
وہ بنا کہ اس کے اگال سے بھری سلطنت کا اُدھار ہے
وہ اٹھیں چمک کے تجلیاں مٹا دیں سب کی تَعلیاں
دل و جاں کو بخشیں تسلیاں تِرا نور بارِد و حار ہے
رُسُل و مَلک پہ دُرود ہو وہی جانے اُن کے شمار کو
مگر ایک ایسا دکھا تو دو جو شفیعِ روزِ شمار ہے
نہ حجاب چرخ و مسیح پر نہ کلیم و طور نہاں مگر
جو گیا ہے عرش سے بھی اُدھر وہ عرب کا ناقہ سوار ہے
وہ تِری تَجلّیِ دل نشیں کہ جھلک رہے ہیں فلک زمیں
تِرے صدقے میرے مہِ مبیں مِری رات کیوں ابھی تار ہے
مِری ظلمتیں ہیں ستم مگر تِرا مہ نہ مہر کہ مہر گر
اگر ایک چھینٹ پڑے ادھر شبِ داج ابھی تو نہار ہے
گنہِ رضؔا کاحساب کیا وہ اگرچہ لاکھوں سے ہیں سوا
مگر اے عَفُوّ تِرے عَفْو کا نہ حساب ہے نہ شمار ہے
تِرے دینِ پاک کی وہ ضیا کہ چمک اٹھی رہِ اصطفا
جو نہ مانے آپ سقر گیا کہیں نور ہے کہیں نار ہے
کوئی جان بس کے مہک رہی کسی دل میں اس سے کھٹک رہی
نہیں اس کے جلوے میں یک رہی کہیں پھول ہے کہیں خار ہے
وہ جسے وہابیہ نے دیا ہے لقب شہید و ذبیح کا
وہ شہیدِ لیلیِ نجد تھا وہ ذبیحِ تیغِ خِیار ہے
یہ ہے دیں کی تقویت اُس کے گھر، یہ ہے مستقیم صراطِ شر
جو شقی کے دل میں ہے گاؤ خر تو زباں پہ چوڑھا چمار ہے
وہ حبیب پیارا تو عمر بھر کرے فیض و جُود ہی سر بہ سر
ارے تجھ کو کھائے تپِ سقرِ تِرے دل میں کس سے بخار ہے
وہ رضؔا کے نیزے کی مار ہے کہ عَدو کے سینے میں غار ہے
کسے چارہ جوئی کا وار ہے کہ یہ وار وار سے پار ہے
مقطع
حدائقِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Kamil Musamman Salim
Arkaan متَفاعلن متَفاعلن متَفاعلن متَفاعلن
Radif ہے
Zameen بحر: کامل مثمن سالم؛ ردیف: ہے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 55
Writer Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

فرش

Farsh

زمین یا عالمِ ارضی

68 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

شفیع

Shafee-e-

شفاعت فرمانے والا

51 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

بے پایاں سخاوت

32 Kalam
Dictionary