Naat
Paani Paani Jooshish Isyan Hai Saahil Ke Qareeb
پانی پانی جوشِش عصیاں ہے ساحل کے قریب
Urdu Kalam
مطلع
پانی پانی جوشِش عصیاں ہے ساحل کے قریب
اور رحمت مسکراتی ہے مرے دل کے قریب
اللہ اللہ طالبانِ حق کی خاطر داریاں
حق ہے شہ رگ کے قریں تو مصطفیٰﷺ دل کے قریب
دیکھ کر طیبہ کے سائے بیخودی میں کھوگئے
ہوش دیوانوں کو آیا اپنی منزل کے قریب
ہے اگر صدق ِ طلب تو ایں و آں کو چھوڑئے
اپنی منزل ڈھونڈئے خود اپنے ہی دل کے قریب
لامکاں میں بھی نہیں ملتا کہیں جن کا سراغ
تو اگر ڈھونڈے تو مل جائیں تجھے دل ک قریب
بند آنکھیں کیا ہوئیں، آنکھوں کی قسمت کھل گئی
اُس کے جلوے مل گئے ٹوٹے ہوئے دل کے قریب
ہیں فروزاں مشعلیں، قدوسیوں کے روپ میں
روضۂ پرنور پر، سجدہ گہِ دل کے قریب
ہر اشارہ سے ہے اعجازِ یَدُ اللّٰہی عیاں
چاند سورج کھیلتے ہیں ان انامل کے قریب
دوجہاں میں مچ رہی ہے اِنّا اعطینا کی دھوم
سایۂ الطافِ رب ہے ان کے سائل کے قریب
مقطع
ٹوٹتی ہیں بندشیں برپا ہو جب شورش خلیؔل
ملتی ہیں آزادیاں، شور سلاسِل کے قریب
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Salim Makhboon Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
Radif
قریب
Zameen
بحر: رمل مثمن سالم مخبون محذوف؛ ردیف: قریب
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
20
Writer
Mufti Muhammad Khaleel Barkati
Book
Jamal-e-Khaleel