Naat
Psheemaan Na Hoon Sharmsaaroon Se Keh Do
پشیماں نہ ہوں شرمساروں سے کہہ دو
Urdu Kalam
مطلع
پشیماں نہ ہوں شرمساروں سے کہہ دو
نبیﷺ آگئے غم کے ماروں سے کہہ دو
مجھے بھاگئے ہیں کھجوروں کے جھرمٹ
ذرا خلد کے سبزہ زاروں سے کہہ دو
محمدﷺ چلے ہیں سوئے عرشِ اعظم
ادب سے رہیں چاند تاروں سے کہہ دو
زمانے کے اندھوں کو احمد کی منزل
بتادیں ذرا تیس پاروں سے کہہ دو
مجھے خواب ہی میں نظارہ کرادیں
مدینے کے دلکش نظاروں سے کہہ دو
ذرا چھیڑدیں نغمۂ نعت احمد
میری زندگی کے ستاروں سے کہہ دو
ہے جان گلستاں کی آمد چمن میں
ہوں جاروب کش نو بہاروں سے کہہ دو
مقطع
یہی تو ہیں اخؔتر مری زندگانی
نہ ہوں سرد دل کے شراروں سے کہہ دو
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Arkaan
فعولن فعولن فعولن فعولن
Radif
سے کہہ دو
Zameen
بحر: متقارب مثمن سالم؛ ردیف: سے کہہ دو
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
16
Writer
Huzoor Syed Muhammad Madani Ashrafi Jilani
Book
Tajalliyat-e-Sukhan