Naat
Qabool Banda-e-drkaa Salaam Lena
قبول بندۂ درکا سلام کرلینا
Urdu Kalam
مطلع
قبول بندۂ درکا سلام کرلینا
سگانِ طیبہ میں تحریر نام کرلینا
مرے گناہوں کے دفتر کھلیں جو پیشِ خدا
حضور اس گھڑی تم لطف عام کرلینا
جو چاہتے ہوکہ سرد آتشِ دوزخ
دلوں پہ نقشِ محمد کا نام کرلینا
ملاہے خوب ہی نسخہ گناہگاروں کو
تمہارے نام سے دوزخ حرام کرلینا
تمہارے حسن میں رکھ کر کشش کہا حق نے
کہ دشمنوں کو دکھا کر غلام کرلینا
یہ ہے حضورکا ہی مرتبہ شب معراج
بغیر واسطہ رب سے کلام کرلینا
حبیب عرش سےبھی پار جاکے رب سے ملے
کلیم کو تھا میسّر کلام کرلینا
خدانے کہہ دیا محبوب سے کہ محشر میں
گناہگاروں کا تم انتظام کرلینا
ہے نزع و قبر و قیامت کا خوف اگر تم کو
تو وردِ نام نبی صبح و شام کرلینا
مدینے جاتے ہیں زائر تو ان سے کہتا ہوں
مری طرف سے بھی عرض اک سلام کرلینا
جمیل قادری اٹھو جو عزم طیبہ ہے
چلو یہ عمر وہیں پرتمام کرلینا
مقطع
قبالٔہ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof Musakkan
Arkaan
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فِعْلن
Radif
کرلینا
Zameen
بحر: مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن؛ ردیف: کرلینا
Sanf
سلام
Script
Urdu
Total Misra
23
Writer
Burhan-e-Millat Burhan-ul-Haq Jabal Puri
Book
Jazbat-e-Burhan