Naat
Saara Jagmag Jahan Aap Se Aap Se
سارا جگمگ جہاں آپ سے آپ سے
Urdu Kalam
مطلع
آپ سے آپ سے
سارا جگمگ جہاں آپ سے آپ سے
رونق ہر مکاں آپ سے آپ سے
آپ تشریف لائے تو ظلمت گئی
چَھٹ گیا ہر دھواں آپ سے آپ سے
جاں میں جاں آگئی ہر جگہ مل گئی
بے زباں کو زباں آپ سے آپ سے
علم مَالَمْ تکن تَعْلمُ زیبِ سر
فہم و عرفاں رواں آپ سے آپ سے
ذکرِ خَیْرُ الرُّسُل بعدِ حق ہر جگہ
ہے مزیّن قُراں آپ سے آپ سے
واقفِ سرِّ حق نازشِ کُل جہاں
رازِ وحدت عیاں آپ سے آپ سے
حافظِؔ غمزدہ کو شفیعِ اُمم
مقطع
مل گئی ہے اماں آپ سے آپ سے
(۲۷ اکتوبر ۲۰۱۵ء/ ۱۳ محرم الحرام ۱۴۳۷ھ)
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutadarik Musamman Salim
Arkaan
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
Radif
آپ سے آپ سے
Zameen
بحر: متدارک مثمن سالم؛ ردیف: آپ سے آپ سے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
16
Writer
Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book
Hadaiq-e-Barakat