Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Shah Do Jahan Mein Hai Shohra Teri Rahmat Ka

شاہ دو جہاں میں ہے شہرہ تیری رحمت کا

Urdu Kalam
مطلع
شاہ دو جہاں میں ہے شہرہ تیری رحمت کا
ہر ذرہ ثنا خواں ہے مولیٰ تیری رفعت کا
کچھ صرف غلاموں کی تخصیص نہیں اس میں
کفار نے بھی پایا صدقہ تیری رحمت کا
ہم بھول گئے تجھ کو تونے نہ کبھی چھوڑا
کس منہ سے کریں پھر ہم دعویٰ تری چاہت کا
خود امتی بننے کی مالک سے تمنا کی
موسیٰ نے سنا جس دم رتبہ تری امت کا
مخلوق الہٰی ہے شیدا تو تعجب کیا
جب خود ترا خالق ہے پیارا تری صورت کا
اس سر کی سرافرازی عالم سے بیاں کیا ہو
جس سر پہ رکھا حق نے تاج اپنی نیابت کا
دربار عدالت میں ہوتا جو نہ تو حامی
غرقاب ہی ہوجاتا بیڑا تری امت کا
ہم تیرے سوا کس سے فریاد کریں اپنی
ذمہ تو لیا تو نے امت کی حمایت کا
پڑتی ہے نظر سب کی آقا ترے دامن پر
اٹھتا ہے تری جانب منہ ساری ہی خلقت کا
میدان قیامت میں جتنے بھی کھڑے ہوں گے
منہ حشر میں دیکھیں گے پیاری تری امت کا
اللہ تعالیٰ کو اس بزم قیامت میں
منظور دکھاناہے سب کو تری عزت کا
کیا غم ہے غلاموں کو گھبراتے ہیں کیوں عاصی
سردار مدینہ جب دولہا ہے شفاعت کا
فہرست کھلی جس دم جنت میں پہنچنے کی
پہلے ہی نکل آیا نمبر تری امت کا
اک آن میں دھو دینا عصیاں کے سیہ نامے
ادنیٰ سا کرشمہ ہے اس چشم عنایت کا
صدیق و عمر دونوں بھیجیں گے غلاموں کو
جس وقت کھلے گا در مولیٰ تری جنت کا
یہ حکم ملک ہوگا مالک سے کہ اے مالک
باقی نہ رہے کوئی محبوب کی امت کا
سب اہل معاصی کے جب وزن ہوئے عصیاں
ان سب پہ ہوا بھاری پلہ تری رحمت کا
ہے ناز فقط ہم کو آقا کی شفاعت پر
تو شہ تو نہیں کچھ بھی پاس اپنے عبادت کا
دربار عدالت میں اللہ سے کہہ دوں گا
دےدے تو صلہ مجھ کو محبوب کی مدحت کا
دونوں ہوں بہم یکجا کعبہ بھی مدینہ بھی
گر کعبۂ دل میں ہو نقشہ تری تربت کا
پھر قلب میں بندوں کے ایک زلزلہ پیدا ہو
گر ذکر سنائیں ہم شاہا تری شوکت کا
زنا روصنم توڑے ایماں کے دیے توڑے
اعلان کیا تم نے جس وقت رسالت کا
سورج تو پلٹ آیا اور چاند بنائے دو
صرف ایک اشارہ تھا انگشت شہادت کا
فرزندوں کو جابر کے اک آن میں جاں بخشی
قدرت تو دکھائی تھی اور نام تھا دعوت کا
بندوں کو دیا سب کچھ فاقوں پہ گزاری خود
وہ طور سخاوت کا یہ حال قناعت کا
اعدانے تو یذادی مولیٰ نے دعا یوں کی
دکھلادے انہیں یارب رستہ تو ہدایت کا
جب قبر میں دیکھوں گا کہہ دوں گا یہ آقا سے
یاں کھینچ کے لایا ہے ارمان زیارت کا
بوجہل کو شان ان کی کس طرح نظر آتی
کذاب کی آنکھوں پر پردہ تھا ضلالت کا
سنی کی زباں پر تو ہے ذکر نبی ہر دم
نجدی کا وظیفہ ہے یہ شرک یہ بدعت کا
کیوں ناز جمیل اپنی قسمت پہ نہ ہو مجھ کو
اس نور کا بندہ ہوں مظہر ہے جو وحدت کا
مقطع
قبالہ ٔ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Ashtar
Arkaan فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن
Radif کا
Zameen بحر: ہزج مثمن اشتر؛ ردیف: کا
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 61
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

شفاعت

Shafaat

قیامت میں بخشش کے لیے سفارش

92 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary

نافرمانیاں اور گناہ

59 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

فریاد

Faryaad

درد بھری پکار

45 Kalam
Dictionary

سخاوت

Sakhawat

فیاضی اور کشادہ دلی

14 Kalam
Dictionary