Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

To Shama Risalat Hai Aalam Tera Parwana

تو شمع رسالت ہے عالم ترا پروانہ

Urdu Kalam
مطلع
تو شمع رسالت ہے عالم ترا پروانہ
تو ماہ نبوت ہے اے جلوۂ جانانہ
جو ساقئ کوثر کے چہرے سے نقاب اٹھے
ہر دل بنے میخانہ ہر آنکھ ہو پیمانہ
دل اپنا چمک اٹھے ایمان کی طلعت سے
کر آنکھیں بھی نورانی اے جلوۂ جانانہ
سرشار مجھے کر دے اک جام لبالب سے
تا حشر رہے ساقی آباد یہ مے خانہ
تم آئے چھٹی بازی رونق ہوئی پھر تازی
کعبہ ہوا پھر کعبہ کر ڈالا تھا بت خانہ
مست مے الفت ہے مدہوش محبت ہے
فرزانہ ہے دیوانہ دیوانہ ہے فرزانہ
میں شاہ نشیں ٹوٹے دل کو نہ کہوں کیسے
ہے ٹوٹا ہوا دل ہی مولیٰ ترا کاشانہ
کیوں زلف معنبر سے کوچے نہ مہک اٹھیں
ہے پنجۂ قدرت جب زلفوں کا تری شانہ
اس در کی حضور ہی عصیاں کی دوا ٹھہری
ہے زہر معاصی کا طیبہ ہی شفا خانہ
ہر پھول میں بو تیری ہر شمع میں ضو تیری
بلبل ہے ترا بلبل پروانہ ہے پروانہ
پیتے ہیں ترے درکا کھاتے ہیں ترے درکا
پانی ہے ترا پانی دانہ ہے ترا دانہ
ہر آرزو بر آئے سب حسرتیں پوری ہوں
وہ کان ذرا دھر کر سن لیں مرا افسانہ
سنگ درجاناں پر کرتا ہوں جبیں سائی
سجدہ نہ سمجھ نجدی سر دیتا ہوں نذرانہ
گر پڑ کے یہاں پہنچا مر مر کے اسے پایا
چھوٹے نہ الہٰی اب سنگ در جانانہ
سنگ در جاناں ہے ٹھو کر نہ لگے اس کو
لے ہوش پکڑ اب تو اے بغزش مستانہ
وہ کہتے نہ کہتے کچھ وہ کرتے نہ کرتے کچھ
اے کاش وہ سن لیتے مجھ سے مرا افسانہ
اے مفلسو! نادارو! جنت کے خریداروں!
کچھ لائے ہو بیعانہ کیا دیتے ہو بیعانہ
کچھ نیک عمل بھی ہیں یا یوں ہی امل ہی ہے
دنیا کی بھی ہر شے کا تم لیتے ہو بیعانہ
کچھ اس سے نہیں مطلب ہے دوست کہ دشمن ہے
ان کو تو کرم کرنا اپنا ہو کہ بیگانہ
حب صنم دنیا سے پاک کر اپنا دل
اللہ کے گھر کو بھی ظالم کیا بت خانہ
تھے پاؤں میں بے خود کے چھالے تو چلا سر سے
ہشیار ہے دیوانہ ہشیار ہے دیوانہ
آنکھوں میں مری تو آ اور دل میں مرے بس جا
دل شاد مجھے فرما اے جلوۂ جانانہ
آباد اسے فرما ویراں ہے دل نورؔی
جلوے ترے بس جائیں آباد ہو ویرانہ
سرکار کے جلووں سے روشن ہے دل نورؔی
تا حشر رہے روشن نوریؔ کا یہ کاشانہ
مقطع
سامانِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Akhrab Salim
Arkaan مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
Radif بے ردیف
Zameen بحر: ہزج مثمن اخرب سالم؛ ردیف: بے ردیف
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 49
Writer Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book Saman-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

کوثر

Kausar

جنت میں حضور ﷺ کو عطا کیا گیا حوض

84 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary

نافرمانیاں اور گناہ

59 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

کرم

Karam

مہربانی اور بخشش

280 Kalam
Dictionary