Naat
Tum Chalo Hum Chleen Sab Madine Chleen
تم چلو ہم چلیں سب مدینے چلیں
Urdu Kalam
مطلع
تم چلو ہم چلیں سب مدینے چلیں
جانب طیبہ سب کے سفینے چلے
میکشو! آئو آئو مدینے چلیں
بادۂ خلد کے جام پینے چلیں
جی گئے وہ مدینے میں جو مرگئے
آئو ہم بھی وہاں مر کے جینے چلیں
زندگی اب سرِ زندگی آگئی
آخری وقت ہے اب مدینے چلیں
شوقِ طیبہ نے جس دم سہارا دیا
چل دئیے ہم کہا بے کسی نے چلیں
طائرِ جاں مدینے کو جب اُڑ چلا
زندگی سے کہا زندگی نے چلیں
جانِ نو راہِ جاناں میں یوں مل گئی
آنکھ میچی کہا بے خودی نے چلیں
راہِ طیبہ میں جب ناتواں رہ گئے
دل کو کھینچا کہا بے کلی نے چلیں
خاکِ طیبہ میں اپنی جگہ ہوگئی
خوب مژدہ سنایا خوشی نے چلیں
بے تکلف شہِ دو جہاں چل دئیے
سادگی سے کہا جب کسی نے چلیں
اگلے پچھلے سبھی خلد میں چل دئیے
روزِ محشر کہا جب نبی نے چلیں
ان کی شانِ کرم کی کشش دیکھنا
کاسہ لے کر کہا خسروی نے چلیں
مقطع
اخترِؔؔ خستہ بھی خلد میں چل دیا
جب صدا دی اسے مرشدی نے چلیں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutadarik Musamman Salim
Arkaan
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
Radif
چلیں
Zameen
بحر: متدارک مثمن سالم؛ ردیف: چلیں
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
26
Writer
Taj-ush-Shariah Mufti Akhtar Raza Qadri Azhari
Book
Safina-e-Bakhshish