Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Ya Nabi Salaam Alaik Ya Rasool Salaam Alaik

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

Urdu Kalam
مطلع
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوۃ اللہ علیک
آج وہ تشریف لایا جس نے روتو کو ہنسایا
جس نے جلتوں کو بجھایا جس نے بگڑوں کو بنایا
عرشِ اعظم کا ستارا فرش والوں کا سہارا
آمنہ بی کا دولارا حق تعالیٰ کا پیارا
دو جہاں کا راج والا تخت والا تاج والا
بے کسوں کی لاج والا ساری دنیا کا اُجالا
تم بہارِ باغِ عالم، تم نوید ابنِ مریم
تم پہ قربان سارا عالم آدم و اولادِ عالم
تم بناء دو سرا ہو کعبہ والے کی دعا ہو
تم ہی سب کے مدعی ہو جان نہ کیوں تم پر فدا ہو
آپ ہیں وحدت کے مظہر آپ ہیں کثرت کے مصدر
آپ اوّل آپ آخر قبلۂدل آپ کا در
آپ کے ہو کر جئیں ہم نامِ نامی پر مریں ہم
جب قیامت میں اٹھیں ہم عرض اس طرح کریں ہم
مقطع
عرض ہے سالکؔ کی آقا جانکنی کا ہو یہ نقشہ
سامنے ہو پاک روضہ اور لبوں پر ہو یہ کلمہ

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif بے ردیف
Zameen بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: بے ردیف
Sanf سلام
Script Urdu
Total Misra 18
Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book Diwan-e-Salik
Category Naat
Topics Salaam

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

فرش

Farsh

زمین یا عالمِ ارضی

68 Kalam
Dictionary

حضور اکرم ﷺ کا مزارِ مبارک

32 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary

مالک، سردار اور بزرگ

108 Kalam
Dictionary

اللہ کی طرف سے خبر دینے والا پیغمبر

183 Kalam
Dictionary