Naat
Zikr Jahan Mein Hum Sab Par Kar Kyun Zaayi Lamhaat-e- Karein
ذکر جہاں میں ہم سب پڑ کر کیوں ضائع لمحات کریں
Urdu Kalam
مطلع
ذکر جہاں میں ہم سب پڑکر کیوں ضائع لمحات کریں
آؤ پڑھیں والشّمس کی سورت روئے نبی ﷺکی بات کریں
جن کے آنے کی برکت سے دھرتی کی تقدیر کھلی
آؤ ہم سب ان چرنوں پر جان و دل سوغات کریں
نور خدا ہے نور نبی ہے نور ہے دیں اور نور کتاب
ہم ایسے روشن قسمت کیوں تاریکی کی بات کریں
رحمت والے پیارے نبی ﷺ پر پڑھتے رہو دن رات درود
آؤ لوگوں اپنے اوپر رحمت کی برسات کریں
کیا یہ صورت ان کو دکھانے کے لائق ہے غور کرو
سامنے ان کے ہوں شرمندہ کیوں ایسے حالات کریں
قبر میں ھَاھَالَااَدْرِیْ کہنے کی رسوائی سے بچو
بگڑی حالت کب بنتی ہے چاہے لاکھ ھَیْھَاتَ کریں
اہل عشق گزر جاتے ہیں دارونار کی منزل سے
اہل خرد کے بس میں نہیں ہے اہل عشق کی مات کریں
رات پر ان کی زلف کے سائے دن عارض کا صدقہ لائے
کیوں نہ پھر ان کے دیوانے یاد انھیں دن رات کریں
مقطع
یہ لذّات کی دنیا کب تک؟ اس کی اسیری ٹھیک نہیں
آؤ سمجھ سے کام لیں اخؔتر خود کو طالب ذات کریں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Akhram Ashtar Abtar
Arkaan
مفعولن فاعلن مفاعیلن فِع
Radif
کریں
Zameen
بحر: ہزج مثمن اخرم اشتر ابتر؛ ردیف: کریں
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
18
Writer
Huzoor Syed Muhammad Madani Ashrafi Jilani
Book
Tajalliyat-e-Sukhan