Naat
Manshaaye Rab Hain Maqsad-e-yazdaan Hain Mustafa
منشائے رب ہیں مقصدِ یزداں ہیں مصطفیٰﷺ
Urdu Kalam
مطلع
منشائے رب ہیں مقصدِ یزداں ہیں مصطفیٰﷺ
وجہِ وجودِ عالمِ امکاں ہیں مصطفیٰﷺ
دشمن ہو یا ہو دوست، گدا ہو کہ تاجدار
سب کے لئے خلوص میں یکساں ہیں مصطفیٰﷺ
کوئی کلیمِ حق ہے، خلیلِ خدا کوئی
محبوبیت ہیں سب سے نمایاں ہیں مصطفیٰﷺ
اِک اک ادا ہے آپ کی آیاتِ بیّنات
جس زاوئیے سے دیکھئے قرآں ہیں مصطفیٰﷺ
جبریل جن کے سامنے مورِ ضعیف ہے
صلِّ علےٰ وہ فخرِ سلیماں ہیں مصطفیٰﷺ
گردش میں جس کے گِرد ہے پر کارِ کائنات
وہ ایک خاص مرکزِ دوراں ہیں مصطفیٰﷺ
مقطع
اختؔر ہے شغلِ نعت عبادت مرے لئے
میری کتابِ فکر کے عنواں ہیں مصطفیٰﷺ
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Muzare Musamman Akhrab Makfoof Mahzoof
Arkaan
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
Radif
ہیں مصطفی
Zameen
بحر: مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف؛ ردیف: ہیں مصطفی
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
14
Writer
Syed Marghoob Akhtar Al-Hamidi
Book
Naat Mahal