Naat
Saare Aalam Mein Halchal Yeh Hone Lagi Aaj Tashreef Laataa Hai Aisa Nabi
سارے عالم میں ہلچل یہ ہونے لگی آج تشریف لاتا ہے ایسا نبی
Urdu Kalam
مطلع
سارے عالم میں ہلچل یہ ہونے لگی آج تشریف لاتا ہے ایسا نبی
آرزو مند تھا جس کا ہر اِک نبی، جس کی پھیلی ضیاء آج کی رات ہے
کُھل گیا آج عقدۂ والضحیٰ، راز و وَاللَّیل کا آج افشا ہوا
آج صبح ولادت ہوئی رُونما، شب میں شب ِ بے بہا آج کی رات ہے
شانِ واللَّیل جس لیل میں ہے عیاں، ہوئے اس میں پیدا شہِ انس جاں
صبح جس کی کہ صبحِ ولادت ہوئی، وہ شب ِ پُر ضیاء آج کی رات ہے
رحمتِ عالمیں جلوہ فرما ہوا، موج زن آج ہے بحرِ جود و سخا
مانگ لو جس کو جو کچھ بھی ہو مانگنا، شاہدِ مدّعا آج کی رات ہے
فرش سے عرش تک مچ رہی ہے دھوم، ہے چہرہ شیطاں وہابی کا مسموم
بہجت و غم سے دونوں کے مفہوم ہے مولدِ مصطفٰیﷺ آج کی رات ہے
مقطع
جو خدا کی رضا وہ نبی کی رضا ہے، نبی کی رضا عین رب کی رضا
مانگ بُرہانؔ جو مانگنا ہو تجھے، پار بیڑا تِرا آج کی رات ہے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim Muzaaf
Arkaan
فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن
Radif
آج کی رات ہے
Zameen
بحر: متقارب مثمن سالم مضاعف؛ ردیف: آج کی رات ہے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
12
Writer
Burhan-e-Millat Burhan-ul-Haq Jabal Puri
Book
Jazbat-e-Burhan