Naat
Sarkar Karam, Aaqaaye Nam Jo Aap Ka Banda Ho Jaaye
سرکار کرم، آقائے نعم جو آپ کا بندہ ہوجائے
Urdu Kalam
مطلع
سرکار کرم، آقائے نعم جو آپ کا بندہ ہوجائے
دنیا کے جو بندہ پرور ہیں، وہ ان کا آقا ہو جائے
ایمان کی دولت، دولت ہے، جو حشر میں کام آئیگی
سرکار کی مہرِ محبت سے معمور خزانہ ہو جائے
قبروں کی بھیانک تاریکی، محشر کے تپتے سُورج کا
کیا حزن ہو اور کیوں خوف رہے جب لُطف تمہارا ہو جائے
جب نور نے ان کو نور کیا اور ہاتھ میں ان کے نور دیا
پھر نور سے کیا شے مخفی ہو، جب نور کا جلوہ ہو جائے
یہ کتنا آسان نسخہ ہے اللہ کو راضی کرنے کا
بس آپ کا بندہ بن جائے، محبوبِ خدا کا ہو جائے
اے ربِّ دو عالم جلِّ علا، اے رحمتِ عالم صلِّ علیٰ
طوفانِ حوادث سے باہر مُسلم کا سفینہ ہو جائے
محبوب کی گلیاں دل میں بسیں جنّت کی تمنّا کون کرے
اے کاش محبت کے صدقے دیدارِ مدینہ ہو جائے
اِک چشمِ زدن میں عصیاں کا سب انبار فنا ہو جائے گا
گر حشر کی نفسی نفسی میں اِک اُن کا اشارہ ہو جائے
آنکھیں تو لگی ہیں کعبہ پر دل روضۂ اقدس کا جو ہے
کعبہ بھی اُسی کا کعبہ ہے جو وقفِ مدینہ ہو جائے
گردابِ بلا میں سرگرداں حیران و پریشاں یہ بُرہاںؔ
صدقے میں تمہاری رحمت کے واصل بہ تمنّا ہو جائے
مقطع
دامانِ رضا کے سائے میں رحمت کا سہارا ہے اُن کی
کیوں بُرہاںؔ فکرِ فردا ہو جب غوث وسیلہ ہو جائے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hindi Mutaqarib Musaddas Muzaaf
Arkaan
فعول فعْل فعولن فعول فعلن فع
Radif
ہو جائے
Zameen
بحر: بحر ہندی/ متقارب مسدس مضاعف؛ ردیف: ہو جائے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
22
Writer
Burhan-e-Millat Burhan-ul-Haq Jabal Puri
Book
Jazbat-e-Burhan