Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Yeh Woh Mahfil Hai Jis Mein Ahmad-e-Mukhtar-e- Aate Hain

یہ وہ محفل ہے جس میں احمدِ مختار آتے ہیں

Urdu Kalam
مطلع
یہ وہ محفل ہے جس میں احمدِ مختار آتے ہیں
ملائک لے کے رحمت کے یہاں انوار آتے ہیں
زیارت کے لیے بن کر ملک زوار آتے ہیں
نبی کو دیکھنے یاں طالبِ دیدار آتے ہیں
غلامانِ شہِ دیں بزم میں یوں آتے ہیں جیسے
بھکاری بھیک لینے برسردربار آتے ہیں
وہ لے جاتے ہیں بخشش کی سند سرکار طیبہ کی
لیے رحمت کے خوانوں میں ملک انوار آتے ہیں
نگاہ کو رباطن قاصر و مجبور ہے لیکن
شہ کون و مکاں ہر دل میں سوسو بار آتے ہیں
منافق جانتے ہیں شرک کراس بزم اقدس کو
تو خود کیوں شرک کرنے کے یلے مکار آتے ہیں
مخالف بے ادب اس ذکر کی رفعت کو کیا سمجھے
یہاں پر سر کے بل اہل سنن دین دار آتے ہیں
قیامِ محفلِ مولد سے جلتے ہیں بہت منکر
مگر مومن پہن کریاں ادب کے ہار آتے ہیں
یہ ان کے سبز گنبد پر بخط نور لکھا ہے
وہ اچھے ہو کے جاتے ہیں جو یاں بیمار آتے ہیں
اٹھے گا شور محشر میں گنہگارو نہ گھبراؤ
وہ دیکھو شاہ کھولے گیسوئے خمدار آتے ہیں
خریدیں گے جو رحمت کے عوض انبار عصیاں کی
خریدار گنہ اب برسربازار آتے ہیں
جو کہتے ہیں مصیبت میں اغثنی یا رسول اللہ
مدد کر نیکو ان کی سیدابرار آتے ہیں
شب تاریک مرقد سے نہ گھبرائے دل مضطر
کوئی دم میں نظر وہ چاندسے رخسار آتے ہیں
خدا وند ادم آخر یہ عزارئیل فرمائیں
جمیلِ قادری ہوشیار ہوسرکار آتے ہیں
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif آتے ہیں
Zameen بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: آتے ہیں
Sanf حمد
Script Urdu
Total Misra 29
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Hamd

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

فرشتے

28 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

گنبد

Gumbad

گول چھت؛ یہاں گنبدِ خضرا مراد ہے

58 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

نافرمانیاں اور گناہ

59 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary