ابرِ رحمت مسلسل برسنے لگا دِل کے پژ مُردہ غنچے مہکنے لگے
مونسِ بیکساں ہادئ گمر ہاں کشتئ نوح کے ناخدا آگئے
Abr-e-Rahmat Musalsal Barasne Laga Dil Ke Pazhmurda Ghunche Mahakne Lage
Moonis-e-Baikasaan Haadi-e-Gumrahan Kashti-e-Nooh Ke Naakhuda Aa Gaye
متعلقہ اشعار
جوش میں آگئی رحمتِ کبریا ہم غریبوں کے حاجت روا آگئے
غم کے ماروں کے غم دور ہونے لگے شور اُٹھا کہ مشکل کشا آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi
حُسن پر جن کے نازاں ہے شانِ خدا جنکے نقشِ قدم پر دو عالم فِدا
ہیں جو مقصود ِ خلق اور مطلوبِ حق مرحَبا وہ حبیبؐ خدا آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi
بے نِشانوں کو اپنے نشاں مِل گئے نامرادوں کو دُونوں جہاں مِل گئے
کُنتُ کنزًا کا خلوت کدہ چھوڑ کر بزم ہستی میں خیر الوری آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi
آفتاب ِ رسالت درخشاں ہوا دُور دنیا سے سارا اندھیرا ہوا
ذِکر سے ان کے دل جگمگانے لگا لیکے انوار نور الہُدیٰ آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi