Naat
Chihre Bataarahe Hain Yeh Baara Imam Ke
چہرے بتارہے ہیں یہ بارہ امام کے
Urdu Kalam
مطلع
چہرے بتارہے ہیں یہ بارہ امام کے
سب عکس بے مثال ہیں خیرالانام کے
جو کھوگئے ہیں عارض و گیسوئے یار ہیں
فرصت کہاں کہ پیچھے لگیں صبح و شام کے
دیکھے گئے ہیں قیصر و دارائے وقت بھی
قدموں پہ سر جھکائے تمھارے غلام کے
لَاتَرْفَعُوْ کہیں تو کہیں لَاتُقَدَّمُوْا
قرآن دے رہا ہے اصول احترام کے
اپنے تو اپنے غیر کے دامن بھی بھر گئے
قربان تیرے جود ترے فیض عام کے
کتنے نظام آئے رہے اور چلے گئے
ٹھہرا نہ کوئی سامنے ان کے نظام کے
ہے دنگ اوج عرش معلیٰ بھی دیکھ کر
جلوے تیرے عروج تیرے احتشام کے
اللہ کا کلام تھا طالب حبیبﷺ کا
اور حضرت کلیم تھے طالب کلام کے
کہتے ہوئے یہ قطرہ سمندر میں کھو گیا
قربان اس بقا کے نثار اس دوام کے
بے شک ہیں جبرئیل شدید القویٰ مگر
آگے نہ جاسکے وہ میرے خوش خرام کے
اپنا شریک ہم کو کیا لاشریک نے
احکام بھیج کر کے درود و سلام کے
مقطع
اخؔتر کرم ہے نعت رسول کریمﷺ کا
چرچے ہیں ہر دیار میں تیرے کلام کے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Muzare Musamman Akhrab Makfoof Mahzoof
Arkaan
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
Radif
کے
Zameen
بحر: مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف؛ ردیف: کے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
24
Writer
Huzoor Syed Muhammad Madani Ashrafi Jilani
Book
Tajalliyat-e-Sukhan