سکہّ حق چلانے حضور آگئے
نقشِ باطل مٹانے حضور آگئے
Sikka Haq Chalane Huzoor Aa Gaye
Naqsh-e-Baatil Mitane Huzoor Aa Gaye
ختم ادوار تثلیت و کثرت ہوئے
رنگِ وحدت جمانے حضور آگئے
معصیت کے عذابِ المناک سے
آدمی کو چھڑانے حضور آگئے
صر صرِ غم نے مرجھا دیا تھا جنھیں
ایسی کلیاں کھلا نے حضور آگئے
بیکسوں پر کُھلے بابِ لطف و کرم
لعل و گوہر لٹانے حضور آگئے