تَصَرُّف والے سب مظہر ہیں تیرے
تو ہی اس پردے میں فاعل ہے یا غوث
تَصَرُّف والے سب مظہر ہیں تیرے
تو ہی اس پردے میں فاعل ہے یا غوث
Jo tera tifl hai kaamil hai ya Ghaus
Tufaili ka laqab waasil hai ya Ghaus
جو تیرا طِفْل ہے، کامل ہے یا غوث
طُفَیْلی کا لقب، واصل ہے یا غوث
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
Tasawwuf tere maktab ka sabaq hai
Tasarruf par tera 'aamil hai ya Ghaus
تَصَوُّف تیرے مکتب کا سبق ہے
تَصَرُّف پر تیرا عامل ہے یا غوث
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
Teri sair ilallah hi hai fillah
Ke ghar se chalte hi moosil hai ya Ghaus
تری سیر اِلَی اللہ ہی ہے فِی اللہ
کہ گھر سے چلتے ہی موصل ہے یا غوث
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
Tu noor-e-awwal o aakhir hai Maula
Tu khair-e-'aajil o aajil hai ya Ghaus
تو نورِ اوّل و آخر ہے، مولیٰ
تو خیرِ عاجل و آجل ہے یا غوث
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
Malak ke kuch bashar kuch jinn ke hain peer
Tu shaikh-e-'aali o saafil hai ya Ghaus
مَلَک کے کچھ، بشر کچھ، جنّ کے ہیں پیر
تو شیخِ عالی و سافل ہے یا غوث
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
Kitaab-e-har dil aasar-e-ta'arruf
Tere daftar hi se naaqil hai ya Ghaus
کتابِ ہر دل آثارِ تَعَرُّف
ترے دفتر ہی سے ناقل ہے یا غوث
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱